Express News:
2025-04-26@08:36:04 GMT

کراچی: کمسن لڑکا تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

لانڈھی کے علاقے ایک نمبر سیکٹر37 ڈی گلی نمبر 4 میں کمسن لڑکا بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 4 سالہ عبدالقادر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ عمارت کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم

کراچی:

سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں  کم ہو گئی اور عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں  گزشتہ 4ماہ سے مسلسل اضافے کا تسلسل رکنے سے نئے ریکارڈز بننا بھی بند ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت مزید 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار 305 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 300روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3لاکھ 48ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 833روپے گھٹ کر 2لاکھ 98ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے کی کمی سے 3ہزار 497روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 35 روپے کی کمی سے 2ہزار 998روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈسکہ: چھت پر کھیلتے دو کمسن کزن آٹے کی پیٹی میں دم گھٹنے سے جاں بحق 
  • انٹر بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری
  • سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • کراچی؛ تالاب سے نوجوان کی لاش برآمد، پانی کی بالٹی میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کا واضح ترین سگنل دیدیا
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • کراچی: کمسن بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے تشدد سے جاں بحق
  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی