وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ آمد ، صحتیابی کی دعا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گئے ان کی تیمارداری کی اور صحت کے لیے دعاکی۔
جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا،ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔