5 فروری اور کشمیریوں کا حقیقی مجرم
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
گو کہ کشمیر کے متنازع ترین مسئلہ کو بھارت نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا لیکن اس کے باوجود پاکستان اور دوسری اقوام عالم کی کوشش ہے کہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ معاملہ کسی منطقی انجام تک پہنچ جائے اور دنیا کسی بڑے خطرے سے دوچار ہونے سے بچ جائے ۔5اگست 2019ء کو ہندوستان کی ہندو نواز حکومت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ٗ امیت شاہ اور بی جے پی کے آشیر باد سے اپنے آئین کی دو شقوں کی تنسیخ کرکے یو این او کی قرار داروں کا کھلا مذاق اڑاتے اور کشمیریوں کے حق ِ خود ارادیت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو ریاست ِ ہندوستان میں ضم کر نے کی ناپاک جسارت کی ۔ مودی سے مجھے اِس سے زیادہ کی توقع تھی اور ہے لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اُس وقت کے وزیر اعظم اور کابینہ کی اِس پر مجرمانہ خاموشی نے پوری قوم کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ۔غم و غصے کی ایک لہر پاکستان بھر میں قریہ قریہ پھرتی رہی لیکن اُس وقت کے حکمرانوں کو اِس کا رتی بھر احساس نہ ہوا۔ بھارتی پارلیمنٹ کے اس مجرمانہ عمل پر پاکستان کے وفاق میں سانپ سونگھ گیا اور وہ کشمیری جنہیں 16مارچ 1846ء کو معاہدہ امرتسر کے تحت تاجدار ِ برطانیہ نے بمعہ زمین کے انسانوں سمیت صرف 75لاکھ نانک شاہی کے عوض بیچ دیا تھا ایک بار پھر بغیر کسی معاہدے کے اپنوں کی بے حسی سے صرف دو آئینی آرٹیکل کی تنسیخ سے ریاست ِ ہندوستان کا حصہ بن گئے ۔ بھارتی آئین کی آرٹیکل 370 اور 35۔اے کیا تھیں ؟اِن کی موجودگی میں کشمیر کا کیا سٹیٹس تھا اور ان کے خاتمے سے کشمیر اور کشمیریوں کو کیا نقصانات اٹھانا پڑے کہ کشمیر کے چنار ایک بار پھر سُلگ اٹھے۔ بھارتی آئین کی تنسیخ شدہ آرٹیکل 370 سے پہلے کشمیر میں بھارت کے پاس دفاع ٗ امورِ خارجہ اور مواصلات کے محکمے تھے جبکہ آئین کی آرٹیکل 35۔ اے کے مطابق کشمیری کون ہے یہ فیصلہ صرف کشمیری کرتے تھے۔ غیر کشمیری کسی قسم کی جائیداد کشمیر میں خرید ہی نہیں سکتا تھا۔ غیر کشمیری نہ تو کشمیر میں تعلیم حاصل کرسکتا تھا اورنہ ہی کسی قسم کی نوکری حاصل کرنے کا اہل تھا ۔اب آرٹیکل ۔35۔ اے کی تنسیخ کے بعد یقینا ہندو کشمیر میں اپنی آباد کاری کررہے ہوں گے جس کے نتیجہ میں اگر کبھی کشمیر پر کوئی ریفرنڈم ہوتا ہے تو کشمیری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کامیاب ہو چکی ہو گی ۔ کشمیریوں پر ملازمتوں کے دروازے اگر بند نہ بھی ہوئے تو کم ضرور پڑ جائیں گے ۔ ان آرٹیکلز کے خاتمے سے کشمیر کا اپنا آئین ختم ہو چکا ہے اور بھارتی آئین ہی پورے ہندوستان پر لاگو ہو چکا ہے ۔ کشمیر کے داخلی خود مختاری جس کی ضمانت پہلے بھارتی آئین دے رہا تھا اور کشمیر ایشو عالمی سطح پر زیر بحث تھا ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔کشمیر اور کشمیریوں کا اپنا جھنڈا بھی ختم کردیا گیا ہے ا ور اب اُس کا کسی کشمیری سے برآمد ہونا ایک جرم قرار پایا ہے۔ یہ ہے وہ سازش جو بھارتی وزیر اعظم نرنیدر مودی اور امیت شاہ نے اپنی کابینہ اور پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر کی ہے ٗ جس میں بی جے پی ٗ بھارتی صدر اور سپریم کورٹ نے اُن کا بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ دنیا کے سب سے خطرناک ملٹری زون میں جہاں بھارت نے سات لاکھ سے زائد فوج تعینات کر رکھی ہے اور اُس کے مدمقابل دنیا کی بہترین فوج اور ایٹمی طاقت سینہ تانے کھڑی ہے لیکن حیرت تو اِس بات پر ہے کہ بھارت کی اس دیدہ دلیری بلکہ کھلی بدمعاشی پر اُس وقت کے وزیر اعظم عمران نیازی کا خاموش رہنا مجرمانہ خاموشی تو تھی ہی لیکن ہماری اپوزیشن اور دوسرے ادارے بھی خاموش رہے جس کی وجہ سے آج پی ٹی آئی جنرل باجوہ کو بھی اِس جرم میں شامل کر رہی ہے اور جنرل فیض حمید کی گرفتاری کے بعد وہ اور دیدہ دلیر ہو چکے ہیں ۔میں اس خاموش سے جنرل باجوہ کو کسی صورت بری الذمہ قرار نہیں دے سکتا بالکل اُسی طرح جیسے 71 ء میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی سے یحییٰ خان اور مجیب الرحمان کے ساتھ ساتھ بھٹو کو بھی الگ کرکے نہیں دیکھا جا سکتا گو کہ بنگالیوں کی ہم سے علیحدگی کے پس ِ منظر میں بے وفائیوں کی ایک پوری تاریخ چھپی ہے ۔
آئی پی پی سمیت پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں ٗ سماجی تنظیموں اوروہ جو کل تک کشمیر میں جانیں دے رہے تھے اوراب زیر عتاب ہیں سب نے مل کر 5 فروری کو کشمیر ی عوام کے ساتھ پاکستان بھر میں یکجہتی کا اظہار کیا ۔ آئی پی پی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر ِ مواصلات و نجکاری عبد العلیم خان کی خصوصی ہدایات پر کشمیری عوام کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میںمرکزی سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود ٗ پنجاب کے صدر رانا نذیز احمد خان اور عبد العلیم خان کے دیرینہ ساتھی وایم پی اے سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی نے شب و روز نہ صرف پارٹی آفس میں ورکروں سے ملاقاتیں کیںبلکہ مقامی ورکروں سے ملنے کیلئے اُن کے علاقوں میں جا کر انہیں 5 فروری کے حوالے سے آگاہ کرکے اِس کی اہمیت اور مرکزی صدر عبد العلیم خان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ۔ تنظیمی عہدیداروں کے ساتھ بھرپور ملاقاتیں کرنے کے علاوہ کشمیر کے جھنڈوں سے ریلی کی گزر گاہ کو کشمیر اورآئی پی پی کے جھنڈوں سے سجایا اور 5 فروری کو تنظیمی عہدیداران کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے مسجد شہداء سے اسمبلی ہال پہنچے ۔ اِس عظیم الشان ریلی میں آئی پی پی لاہور کی تنظیم کے علاوہ ٗ خواتین ونگ ٗ سٹوڈنٹ ونگ اور یوتھ ونگ نے مینارٹی ونگ کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تقاریر کرتے ہوئے کشمیر ی عوام کے ساتھ پاکستان کے رشتے کو جسم اورروح کا رشتہ قراردیا ۔ شعیب صدیقی نے کہا کہ کشمیریوں کا ساتھ دینا دنیا کے ہر باضمیر انسان کی انسانی ذمہ داری ہے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود نے بھارت کے اس مجرمانہ عمل پر عالمی اداروں اورمہذب ریاستوں کی خاموشی پر حیرت کا اظہارکیا ۔مرکزی صدر عبد العلیم خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’’ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اِس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ٗ کشمیری لیڈر وں نے طویل قید وبند کی اذیتیں کاٹیں لیکن ہمیشہ یہی کہا کہ ’’ ہم پاکستانی ہیں اورکشمیر ہمارا ہے ۔‘‘ عبد العلیم خان نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی جب کوئی کشمیری شہید ہوتا ہے تو وہ پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا پسند کرتا ہے ۔دنیا جانتی ہے کہ کشمیریوں کا پہلا اورآخری تعلق پاکستانیوں سے ہی ہے جس سے کسی صورت دونوں اطراف سے کوئی بھی دستبردار نہیں ہو سکتا ۔اہم بات یہ ہے کہ عبد العلیم خان کی والدہ محترمہ بیگم نسیم خان مرحومہ خود کشمیری فیملی سے تعلق رکھتی تھیں سو کشمیر تو علیم خان کی حقیقی مدر لینڈ ہے جس سے بیٹے دستبردار ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے لیکن سوال تو یہ ہے کہ جس عہدِ نیازی میں کشمیری شہیدوں کی کمائی لٹی ہے اُس کو ابھی تک کشمیریوں کا مجرم کیوں نہیں ٹھہرایا گیا ؟۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: عبد العلیم خان اور کشمیریوں بھارتی ا ئین کشمیریوں کا اور کشمیر کرتے ہوئے ا ئی پی پی کہ کشمیر کشمیر کے کا اظہار کی تنسیخ ا ئین کی ا رٹیکل کے ساتھ ہے اور کہا کہ
پڑھیں:
اہم انتظامی اختیارات پر بھارت کے کنٹرول کی وجہ سے کشمیر حکومت کے اختیارات بہت کم ہو گئے ہیں، عمر عبداللہ
ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں منتخب کشمیر حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم بھارتی قابض انتظامیہ کے اختیارات کی یک طرفہ تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت کو اپنے افسران کا انتخاب کرنے کا بھی حق حاصل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں حکمرانی اور اہم انتظامی اختیارات پر بھارتی حکومت کے کنٹرول کی وجہ سے منتخب حکومت کو اختیارات بہت کم ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے ہندوستان ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں منتخب کشمیر حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم بھارتی قابض انتظامیہ کے اختیارات کی یک طرفہ تقسیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت کو اپنے افسران کا انتخاب کرنے کا بھی حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ایس، آئی پی ایس اور جے کے اے ایس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا اختیار بھی راج بھون (گورنر ہائوس) کو حاصل ہے جس سے کشمیر حکومت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ عمر عبداللہ نے واضح کیا کہ منتخب کشمیر حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے پر افسران کو جبری طور پر سزا کے طور پر لداخ ٹرانسفر کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اپنے دفتر کو بھی اس طرح کی کارروائیوں کی دھمکی دی گئی تھی۔
انہوں نے محکمہ اطلاعات جیسے محکموں کو منتخب حکومت کے دائرہ کار سے باہر رکھنے کے لیے انتظامی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عمر عبداللہ نے کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے "بھارتی پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ سے کیا گیا ایک خودمختار وعدہ” قرار دیا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کو جس میں حلقہ بندیاں اور انتخابات کے بعد ریاستی حیثیت کی بحالی شامل ہونی چاہیے تھی، تاہم ریاستی حیثیت کی بحالی کو مناسب وقت کی مبہم یقین دہانیوں کے تحت جان بوجھ کر طول دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسلسل حق رائے دہی اور جبری طرز حکمرانی مقبوضہ علاقے میں عوام کی مایوسی کو مزید گہرا کر سکتی ہے۔