پاکستان میں خشک سالی کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پنجاب کے مختلف علاقوں میں نچلے درجے کی خشک سالی کا خطرہ بھی سامنے آ گیا ہے۔ رپورٹ میں آٹھ مختلف شہروں کے پانی کی کمی کا شکار ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 4 مختلف شہروں میں بھی نچلے درجے کی خشک سالی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس سال ملک بھر میں 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں، پنجاب میں صرف 42 فیصد بارشیں ہوئیں، یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری تک کا ریکارڈ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کو ارسال کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں نچلے درجے کی خشک سالی کا خطرہ بھی سامنے آ گیا ہے۔ رپورٹ میں آٹھ مختلف شہروں کے پانی کی کمی کا شکار ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 4 مختلف شہروں میں بھی نچلے درجے کی خشک سالی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مزید بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی میں اضافے کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمپنی (این ڈی ایم سی) نے ملک بھر کی صوبائی حکومتوں کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بھی پی ڈی ایم اے کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشوں کی کمی کے باعث پیدا ہونیوالی پانی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پانی کی بچت کے حوالے سے شہریوں کی آگاہی پیدا کی جائے اور پانی کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری نے مراسلہ پی ڈی ایم اے کو بھجوا دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مختلف شہروں رپورٹ میں پانی کی
پڑھیں:
شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔