محسن نقوی کا علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی سٹیڈیم کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ریکارڈ مدت میں تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو رہی ہے، محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لیے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، ریکارڈ مدت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے شائقین کرکٹ اور کھلاڑی اسٹیڈیم میں فراہم کردہ جدید سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قذافی سٹیڈیم
پڑھیں:
اسلام آباد کے 2 میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز
اسلام آباد میں 2 میگا پراجیکٹس ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منصوبوں کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ فلائی اوور دسمبر کے اوائل میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا جبکہ شاہین چوک انڈر پاس بھی ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا اور پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کی تکمیل سے جی ٹی روڈ سے مسافر سگنل فری اسلام آباد آسکیں گے۔