لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

محمد نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور آتی ہے۔ انہوں نے عوامی خدمت کو سب سے بڑی عبادت قرار دیا اور کہا کہ عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام صرف اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک اور قوم کے لیے مثبت اشارے ہیں۔

محمد نواز شریف نے معاشی ترقی کے حوالے سے کہا کہ 30 ہزار پوائنٹس پر موجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج ایک لاکھ بیس ہزار پوائنٹس کی حدوں کو چھو رہی ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ نواز شریف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک چکا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف بڑی محنت کے ساتھ اداروں اور نظام کی اصلاح پر کام کر رہے ہیں۔

محمد نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کے طور پر پارٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیک نیتی اور محنت سے کام کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی شاملِ حال ہوتی ہے۔

ملاقات کے دوران ارکانِ اسمبلی نے پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف نے اپنی محنت اور خدمت سے پنجاب کے عوام کا دل جیت لیا ہے اور وہ بھرپور انداز میں صوبے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ارکانِ اسمبلی نے اس بات پر زور دیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ادوار میں جس طرح کام ہوا اور اب مریم نواز جس عزم کے ساتھ عوامی خدمت کر رہی ہیں، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں پنجاب کے ہر شعبے اور ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے، جس نے عوام کو ایک نیا اعتماد اور حوصلہ دیا ہے۔

ارکانِ اسمبلی نے مختلف فلاحی منصوبوں جیسے ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، اسکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ‘دھی رانی’ پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے میگا منصوبوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کو سراہا۔

ارکانِ اسمبلی نے کہا کہ عوام ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد وزیراعلیٰ پنجاب کے ان اقدامات پر خوش ہیں اور انہیں دعائیں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ایک محنتی وزیراعلیٰ کی ضرورت تھی اور مریم نواز شریف نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکانِ اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے اور اس روایت کو برقرار رکھنا ہی اصل امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیادت کی رہنمائی اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان کی تائید و حمایت ہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر مسلم لیگ (ن) ہی گامزن کرتی ہے اور ان کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے گی۔

اجلاس میں عوامی فلاحی منصوبوں کے علاوہ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز شریف مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اسمبلی نے نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ہے اور

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد

—فائل فوٹو

الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری کو مسترد کر دیا۔

جج رانا زاہد محمود نے پی پی 159سے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔

الیکشن ٹربیونل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عذرداری میں الیکشن ایکٹ2017 کے رول 144 کو پورا نہیں کیا گیا، انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام نہیں، انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے مہر شرافت علی نے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری مسترد
  • لاہور کے الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا الیکشن درست قرار دے دیا
  • گوگل نے پنجاب حکومت کو بڑی پیشکش کردی
  • عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی، شفاف گورننس مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا: مریم نواز
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال