انسداد دہشتگردی عدالت نے 4وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے وکیل فیصل چوہدری سمیت 4 وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء کی ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
وکلاء نے بانی پی ٹی آئی مختلف وکالت ناموں پر دستحط کروانے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانون کے مطابق وکالت ناموں کی تصدیق بھی کریں۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔
عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔
فیصل آباد: سائنسدانوں نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کرلی
مزید :