فیصل چوہدری کی گرفتاری وکلاءکی توہین ہے ، فوا د چوہدری کا بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی گرفتاری پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)سابق وفاقی وزیر فوا د چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے ،یہ گرفتاری وکلاء کی توہین ہے ،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،ہم ایسی حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)میں اپنی شیئر کردہ پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی اس کے باوجود پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔
ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔حکومت جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون عملداری ختم ہو چکی ہے ۔قبل ازیںبانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لیاگیاتھا۔(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا تھا۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی تھی جبکہ جیل کے باہر پولیس کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاءکی ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکا گیا تھا۔اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ پر فیصل چوہدری اور جیل کے عملے کے مابین تلخ کلامی ہوئی تھی۔ فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی تھی۔ اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چوہدری کی درخواست وصول کرلی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے درخواست میں تحریر کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع تھا۔جیل عملے نے مجھے داخلی دروازے پر روک دیا اور اندر جانے نہیں دیا گیاتھا۔ وکیل فیصل چوہدری نے اپنی درخواست یہ بھی کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔فیصل چوہدری نے کہا احتجاج پر مجھے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں دو گھنٹے تک بٹھایا گیاتھا اور حبس بیجا میں رکھا گیاتھا۔ جیل عملہ میرے اور میرے ساتھ آئے ہوئے سائلین کو ہراساں کرتا رہا تھا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے جیل کے باہر
پڑھیں:
مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025  سب نیوز 
پشاور(آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلی سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔
وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلی بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلی نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخوا میں اس وقت ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگانا پڑے، فیصل کریم کنڈی ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم