جے ڈی سی کے زیر اہتمام "اپنی لیب" کا افتتاح، کم آمدن والوں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام ٹائمز: افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جے ڈی سی کا ادارہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے اور اس کے بے شمار فلاحی منصوبوں میں مردہ خانہ، فری ڈائیلیسس، اور فری لیب جیسے خدمات شامل ہیں، اب تک جے ڈی سی کے فری لیب سے 48 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی کے زیر اہتمام ایک نیا منصوبہ "اپنی لیب" کا افتتاح کردیا، جس کا مقصد غریب افراد کو سستی طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ اس نئی لیب میں انتہائی کم قیمت پر ٹیسٹ کیے جائیں گے اور سٹی اسکین، وینٹی لیٹر ٹاور جیسی خدمات محض 1200 روپے کی ٹیکنیشن فیس پر دستیاب ہوں گی۔ افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جے ڈی سی کا ادارہ انسانیت کی بلا تفریق خدمت کر رہا ہے اور اس کے بے شمار فلاحی منصوبوں میں مردہ خانہ، فری ڈائیلیسس، اور فری لیب جیسے خدمات شامل ہیں، اب تک جے ڈی سی کے فری لیب سے 48 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جو اس کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی سی کے معروف رہنما، ظفر عباس، شہر کے مختلف حصوں میں جہاں بھی صحت کے مسائل سامنے آتے ہیں، فوراً وہاں پہنچ کر عوام کی مدد کرتے ہیں، اس نئے منصوبے سے غریب عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے اور انہیں سستی اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جے ڈی سی کے فری لیب
پڑھیں:
آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے، سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ’’صحافیوں کے خلاف جرائم سے استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خوف و دباؤ سے آزاد ماحول فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ گورنر سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ناگزیر ہے تاکہ آزادیِ صحافت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ کے تحت قائم کمیشن کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیئے، جبکہ صحافیوں پر تشدد یا ہراسانی کے واقعات کی شفاف تحقیقات اور فوری انصاف یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے میڈیا اداروں، سول سوسائٹی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر مؤثر اقدامات کریں۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ آئیے عزم کریں کہ پاکستان میں آزاد اور ذمہ دار صحافت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔