امریکا سے غیر قانونی بھارتی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے پر بھارتی میڈیا نے شور مچانے کا عمل تیز کردیا ہے۔ دو دن قبل ایک پرواز 104 بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امرتسر پہنچی تھی۔ صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد سے امریکا سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے امریکا سے بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیے جانے پر شور مچاکر یہ تاثر دینا شروع کردیا ہے کہ صرف بھارتی باشندوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے غیر قانونی تارکینِ وطن کو اُن کے ملک واپس بھیجا جارہا ہے۔

انڈیا ٹوڈے نے جمعہ کو بتایا کہ مزید 487 بھارتی باشندوں کو امریکا میں غیر قانونی قیام کی پاداش میں ملک بدری کا سامنا ہے۔ یہ لوگ کسی بھی وقت بھارت واپس روانہ کیے جاسکتے ہیں۔ بدھ کو امرتسر پہنچنے والی پرواز دراصل امریکی ایئر فورس کے طیارے پر مبنی تھی۔

واضح رہے کہ 2009 سے اب تک امریکا سے 15668 بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مشری نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے مزید 487 بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے سے متعلق نوٹس جاری کردیا ہے۔ اِن تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک سے نکالنے کے حتمی احکامات کئی بار جاری کیے جاچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارتی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر امریکا سے

پڑھیں:

بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے ایئر ڈیفنس سسٹم کی حقیقت کاپردہ چاک کردیا

ہندوستانی فضائیہ کے سابق افسر ہرجیت سنگھ نے ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کے بارے میں تشویشناک حقیقتوں کا انکشاف کیا ہے، جس سے اندرونی افراتفری، نفسیاتی دباؤ اور پرانے فوجی انفراسٹرکچر کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ نے بتایا کہ انڈین ایئر ڈیفنس میں بہت سے افسران ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے پورے فضائی دفاعی نظام کو ایک “افسوسناک کہانی اور ایک برا مذاق” کے طور پر بیان کیا، تجویز کیا کہ فضائی دفاع میں شمولیت کو اکثر پرسکون، آسان زندگی کے راستے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی فوج کے اندر، ہر افسر ایک جنرل بننے کی خواہش رکھتا ہے، جس سے غیر صحت مند مقابلہ اور نفسیاتی تناؤ پیدا ہوتا ہے، خاص طور پر ایئر ڈیفنس آرٹلری میں، جہاں اس کا دعویٰ ہے کہ اس نے متعدد ذہنی طور پر بیمار افسران کو دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فضائی دفاعی ہتھیاروں کا تقریباً 80 فیصد اب بھی فرسودہ طیارہ شکن بندوقوں پر مشتمل ہے، جو ڈرونز، کروز میزائلوں اور ہائپر سونک ٹیکنالوجیز کے زیر تسلط جدید جنگی ماحول میں عملی طور پر بیکار ہیں۔

سنگھ نے ہندوستان کے ڈرونز کے معیار پر تنقید کی اور انہیں بمشکل ہوا کے قابل قرار دیا۔ انہوں نے ایک حیران کن منظر نامے پر بھی روشنی ڈالی جہاں فضائی دفاعی افسران پتہ لگانے کے خوف سے ریڈار سسٹم کو آن کرنے سے گریز کرتے ہیں- یہ اہم سوال اٹھاتے ہوئے: اگر راڈار بند رہیں تو خطرات کا کیسے پتہ لگایا جا سکتا ہے؟

یہ انکشافات بھارت کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کی ایک تاریک تصویر پیش کرتے ہیں- جو اسے فرسودہ، غیر موثر، اور اندرونی خرابی اور ناقص فیصلہ سازی سے دوچار ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت نے مزید 3 کشمیری مسلمانوں کو املاک سے محروم کر دیا
  • بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے ایئر ڈیفنس سسٹم کی حقیقت کاپردہ چاک کردیا
  • بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا
  • امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کی ہدایت
  • ٹرمپ کا گوگل، مائیکرو سافٹ جیسی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کا انتباہ
  • امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی
  • امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، ٹرمپ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری، پیٹرولیم لیوی مزید 10روپے تک بڑھانے پر غور
  • محکمہ ایکسائز اسلام آباد کا فینسی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
  • پیٹرول مزید مہنگاکرنےکی تیاری، لیوی 10 روپے تک بڑھانے پر غور