کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میںخاتون اور کمسن بچے سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں فائرنگ سلنڈ دھماکے میں بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق شیرشاہ تھانے کی حدود شیر شاہ میزان بینک کے قریب تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت 40 سالہ ہ حمان ولد محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کو سول ہسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔ فیڈرل بی ایریا کے علاقے کریم آباد کباب جی ریسٹورنٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے70 سالہ معمر شخص جاںبحق ہوگیا ، حادثے میں ملوث ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ، جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کر دیا گیا تاحال متوفی کی شناخت نہ ہوسکی ۔ ادھر گڈاپ ٹاون سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے ایم نائن ڈی ایچ اے سٹی کے قریب پل پر حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے تیز رفتار کار حادثے میں 30 سالہ قراۃالعین زوجہ نعمان نامی خاتون جاںبحق ہوگئی حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ متوفیہ اور زخمی کو قانونی کاورائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جبکہ لانڈھی کے علاقے ایک نمبر سیکٹر37 ڈی گلی نمبر 4 میں کمسن لڑکا بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔متوفی کی شناخت 4 سالہ عبدالقادر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ عمارت کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث پیش اانے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں اتحاد ٹاؤن بلدیہ میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون 65 سالہ نجمہ زوجہ قاسم جمعہ کے روز سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئی ،متوفیہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ۔ عوامی کالونی کورنگی میں آگ سے جھلسنے والا 5 سالہ علیان بھی سول اسپتال کے برنس وارڈ میں جمعہ کے روز دوران علاج جانبر نہ ہو سکا، متوفی بچے کی لاش قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ دریں ثناء سٹی ریلوے اسٹیشن سلطان آباد کے قریب ٹرین کی زد میں آکر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا ، متوفی سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ مبین کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ تھا۔متوفی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا جس کا آبائی تعلق مورو سے بتایا جاتا ہے۔تاہم، سٹی ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دوسری جانب سچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل سچل موڑ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 34 سالہ شاہ علی رضا ولد صلاح الدین زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ بن قاسم تھانے کی حدود داتا نگر سٹیل ٹاؤن میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 05 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کی شناخت 45سالہ اکرم۔6سالہ نور عائشہ۔ 7سالہ اقرا نور۔3سالہ عالیان اور 5سالہ منٹھار کے ناموں سے ہوئی ۔
تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کاروائی کے بعد تھانے کی حدود کر دیا گیا بحق ہوگیا کی شناخت کے قریب کی لاش

پڑھیں:

راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا

فائل فوٹو

راولپنڈی سے پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اپنی تحویل میں لے کر تھانا نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔

راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پولیس سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی اور پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ’لیڈی ڈیانا کی بیٹی ہوں‘ مالک مکان اور پالتو بلی کو قتل کرنے والی حبیبہ نوید اسپتال منتقل
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا
  • بارش اور سیلاب سے مزید 10 جاں بحق: شاہراہ قراقرم پر ہزاروں افراد پھنس گئے
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے