اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی شزا فاطمہ خواجہ سعودی عرب میں ہونے والی” لیپ 2025 “ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو اجاگر کریں گی۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیپ 2025 میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی وفد عالمی معیشت میں اپنی صلاحیتیں پیش کرے گا،40 سے زائد پاکستانی کمپنیاں، سٹارٹ اپس اور انڈسٹری لیڈرز عالمی مواقع سے استفادہ کریں گے۔

وزیر مملکت لیپ 2025 میں آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور فِن ٹیک میں پاکستان کی شاندار ترقی لیپ 2025 میں نمایاں ہوگی۔وزیر مملکت عالمی سرمایہ کاروں اور ڈیجیٹل کمپنیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی اور لیپ 2025 میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل شراکت داری کو مزید وسعت دینے پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں عالمی سطح پر اپنی مہارت اور جدید خیالات کو پیش کریں گی،ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے مواقع پر تبادلہ خیال ہوگا۔وزیر مملکت لیپ 2025 میں پاکستان کے سٹارٹ اپس کو عالمی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر گفتگو کریں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں پاکستان کی وزیر مملکت کریں گی آئی ٹی

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ