پشاور: ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے 12 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔نجی چینل کے مطابق ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے بتایا کہ کے ٹی ایچ کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکا ہوا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر خود ہی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ فائر فائٹرز نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چند زخمی اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بابوسر سیلاب میں بہہ جانے والی ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 روز بعد مل گئی۔
بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے تین سالہ بیٹے عبدالہادی کی تین دن بعد لاش مل گئی۔ مقامی افراد نے ننھے عبدالہادی کی لاش گزشتہ شام سات بجے کے قریب بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھی اور فوری طور پر حکام کو اطلاع دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے قریب ڈاسر پر مقامی افراد نے لاش دیکھ کر حکام کو بتایا۔ حکام نے کہا کہ جی بی اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر لاش کو نالے سے نکال کر چلاس میں اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ خیال رہے کہ دیامر میں بابوسر ریلے میں جاں بحق ڈاکٹر مشعال اور ان کے دیور کی میتیں لودھراں پہنچا دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمن شاہدہ اسلام میڈیکل کالج نے کہا کہ مرحومین کی نماز جنازہ شام ساڑھے 5 بجے ادا کی جائے گی، مرحومین کو آدم واہن قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے تھے جبکہ 3 سال کا بیٹا بھی سیلاب میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ فیملی ذرائع کے مطابق لودھراں کی سیاح ڈاکٹر فیملی کے 19 افراد کوسٹر میں گلگت بلتستان گئے تھے، کوسٹر میں موجود دیگر 16 افراد حفاظت سے ہیں۔