ملتان، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مہربانو قریشی کارکنوں سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ملتان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 فروری 2025) ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی،سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور ملتان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس حکام کے مطابق تینوں افراد کو پل چھٹہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے 10سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان تحریک کی جانب سے آج 8فروری کو یو م سیاہ منانے کا اعلان کیاگیاتھا۔اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے آج صوابی میں پاور شو کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صوابی میں ہونے والے جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج بنا دیا گیاہے جبکہ پنڈال میں لائٹس بھی لگا دی گئیں ہیں۔(جاری ہے)
پنڈال میں 8 ہزار سے زیادہ کرسیاں لگائی جائیں گی اور جلسے کی سکیورٹی کیلئے 1400 اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔صوابی میں احتجاجی جلسے میں مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ پشاور میں ہر حلقے سے مقامی قیادت کی زیر نگرانی قافلے صوابی پہنچیں گے۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج یوم سیاہ پر صوابی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔قبل ازیںپنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔صوبے بھر میں کسی بھی طرح کے جلسے جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا تھا اور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے تھے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ہوم ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی گئی ٹوئٹ میں بتایاگیا تھ اکہ پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ و ہ قانون کی پاسداری کریں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ داخلہ کی جانب سے صوابی میں پی ٹی آئی
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کردی۔
پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔
دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا، حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے، پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔