کراچی: تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق، وزیر داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق شہری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد وقاص کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تھانے میں رات بھر تشدد کیا جس سے وقاص جاں بحق ہوا۔اہل خانہ کا کہنا ہے پولیس نے رات کو بائیک ٹکرانے اور اشیاء گم ہونے کی ایف آئی آر کاٹی، 3 افراد کو لاک اپ کیا گیا، تھانے میں تینوں پر رات بھر تشدد کیا گیا، صبح وقاص کے اچانک انتقال کا بتایا گیا، اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔
متاثرہ فیملی نے بتایا کہ وقاص کی ہلاکت کے بعد باقی افراد کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے رہا کر دیا گیا۔ایس ایچ او پریڈی تھانے کا کہنا ہے کہ پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کیسے ہوئی اس کا پوسٹ مارٹم سے پتا چلے گا۔ایس ایس پی مہروز علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہری وقاص کو گزشتہ روز اہلکار کو زدکوب کرنے پر تھانے لایا گیا تھا، پولیس اہلکار کی وقاص اور اس کے دو ساتھیوں سے ہاتھا پائی ہوئی، واقعے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کیا گیا، وقاص کو گرفتار کرکے تھانے لایا گیا تو وہ بار بار بےہوش ہو رہا تھا، وقاص کو تفتیشی ٹیم کے حوالے کیا گیا جہاں اس کی ہلاکت ہو گئی۔
ایس ایس پی مہروز علی کا کہنا ہے کہ وقاص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مجسٹریٹ کی موجودگی میں وقاص کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے لاک اپ میں شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ انکوائری کی جائے کہ کیسے شہری پولیس کسٹڈی میں ہلاک ہوا؟ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا فرض ہے، واقعے سے متعلق آگاہ رکھا جائے۔
کورنگی میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر جلا دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ کہنا ہے کہ کا کہنا ہے تھانے میں وقاص کو کیا گیا
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتا ہوں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔اپنے بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ کراچی کا موجودہ انفرااسٹرکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ لیاری ایکسپریس وے پرجاری کام غیرتسلی بخش ہے، ممبر ساؤتھ کومعطل کرنےکی ہدایت کردی، لیاری ایکسپریس وے کومثالی منصوبےمیں تبدیل کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے اور یہ سندھ کی عوام کےلیے ایم 6 اور ایم10 موٹروے وفاقی حکومت کا تحفہ ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ کراچی کی عوام کوصاف ستھرا شہر اور معیاری انفرااسٹرکچر فراہم کریں گے، موٹرویز کی تکمیل سے کراچی پورٹ پورے ملک سے براہِ راست منسلک ہو جائے گا۔
خیبر پختونخوا حکومت کو چاہئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے خیرمقدمی بیان پر مثبت ردعمل دیا جائے،فواد چودھری
مزید :