بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ، 15 روز تک اجتماعات پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے بلوچستان بھر میں 15 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک مرتبہ پھر دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے بلوچستان بھر میں 15 دن کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ جس کے تحت صوبے میں عوامی اجتماعات، دھرنوں اور جلسہ جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل لگائے جانے والے دفعہ 144 کی پابندیاں 31 جنوری کو ختم ہوئی تھی، تاہم ایک ہفتے بعد دوبارہ دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دفعہ 144 نافذ
پڑھیں:
اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ایم ٹیگ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا