ماورا حسین کی رخصتی کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ماورا حسین کی شادی کی تقریبات میں ڈانس ویڈیوز کے بعد ان کی رخصتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی نے پانچ فروری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔
دونوں کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد ان کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں۔
دونوں کی شادی کی تقریبات میں گلوکار فرحان سعید اور ان کی اہلیہ عروہ حسین نے بھی پرفارمنس کی اور ان کی پرفامنسز کی ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔
شادی کی تقریبات کے دوران ماروا حسین اور امیر گیلانی نے بھی مختلف مواقع پر گانوں پر رقص کرکے اپنی خوشیوں کو دوبالا کیا۔
اب ان کی شادی کی مزید ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دلہا اور دلہن سمیت ان کے قریبی رشتے داروں کو پشتو گانوں پر بھی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی شادی کی بعض تقریبات روایتی پشتون انداز میں بھی منعقد ہوئیں، کیوں کہ دلہا امیر گیلانی پشتون خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by IMAGES (@dawn_images)
دونوں کی شادی کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں ہوئیں، جن میں دونوں کےقریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کی تقریبات میں زیادہ تر شوبز شخصیات کی شرکت کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے نہیں آئیں۔
View this post on InstagramA post shared by IMAGES (@dawn_images)
اب سوشل میڈیا پر ماورا حسین کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں رخصتی کے وقت اپنی بہن اداکارہ عروہ حسین سمیت بھائی سے بھی روتے ہوئے پیا گھر جانے کی اجازت لیتی دکھائی دیتی ہیں۔
رخصتی کی ویڈیو میں اداکارہ کے دیگر اہل خانہ بھی دکھائی دیتے ہیں جب کہ دلہا کے رشتے دار بھی خوش خوش نظر آتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
مزیدپڑھیں:موت کی چکی میں رکھا گیا، عمران خان کا آرمی چیف کو دوسرا کھلا خط
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی شادی کی تقریبات رخصتی کی ویڈیو ماورا حسین کی امیر گیلانی دونوں کی
پڑھیں:
کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔