سلمان خان نے موٹویشنل باتوں کو فضول قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے زندگی، محنت اور کامیابی کے اصولوں پر کھل کر گفتگو کی۔
سلمان خان نے اپنے بھانجے ارہان خان کے یوٹیوب چینل "ڈم بریانی" پر پہلی بار کسی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کئی موضوعات پر اپنی بے باک رائے دی اور "موٹیویشنل ٹاکس" کو فضول قرار دے دیا۔
سلمان خان نے کہا کہ موٹیویشنل لیکچرز کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ سیکھنے کی لگن ہو تو دیوار یا درخت سے بھی سیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اگر آپ واقعی سیکھنا چاہتے ہیں تو کسی درخت یا دیوار سے بھی سیکھ سکتے ہیں۔ ظاہر ہے، آپ کو اپنے استاد کی بات سننی چاہیے، لیکن وہ استاد گوگل یا یوٹیوب بھی ہو سکتا ہے۔ اصل چیز ڈسپلن ہے۔"
سلمان خان نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ جم جانے یا کچھ نیا سیکھنے میں حیلے بہانے بناتے ہیں جبکہ یہ سب مشکل اور تکلیف دہ ضرور ہوتا ہے لیکن ضروری بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "مجھے یہ موٹیویشن کی بکواس بالکل پسند نہیں۔ دانت برش کرو اور باہر نکلو۔ کوئی بھی جم جانا یا کچھ نیا سیکھنا پسند نہیں کرتا، کیونکہ یہ سب دردناک ہوتا ہے۔ لیکن خود کو اس کام پر مجبور کرنا پڑتا ہے اور پھر اس میں مہارت حاصل کرنی ہوتی ہے، جوش و خروش نہ کھوئیں، ورنہ عمر سے پہلے بوڑھے ہو جائیں گے"۔
سلمان خان نے جوش و خروش اور محنت کی اہمیت پر بھی بات کی اور کہا کہ اگر آپ زندگی میں کسی بھی چیز کے لیے اپنا جوش و خروش کھو بیٹھیں، تو آپ خود کو قبل از وقت بوڑھا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’ہم بچپن میں کھیلتے تھے اور تھک کر ہانپنے لگتے تھے، لیکن پھر بھی ہمارے چہروں پر مسکراہٹ ہوتی تھی اور ہم دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہوتے تھے۔ آج کل لوگ تھوڑی سی محنت کے بعد سست ہو جاتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔"
سلمان خان نے اپنی نیند کی عادات کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ ان کا سونے کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہوتا، میں زیادہ تر دو گھنٹے ہی سوتا ہوں، لیکن مہینے میں ایک بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ 7-8 گھنٹے کی نیند پوری ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران اگر چند منٹ کا وقفہ مل جائے تو بھی نیند لے لیتا ہوں۔ جب میرے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو، تبھی میں سوتا ہوں۔ اس لیے جیل میں میں نے خوب نیند پوری کی۔"
سلمان خان نے کہا کہ کامیاب لوگ اکثر اپنی کامیابی کا مکمل کریڈٹ خود لے لیتے ہیں، جو کہ غلط ہے، آپ اپنی ناکامیوں کی مکمل ذمہ داری لے سکتے ہیں، لیکن کامیابی کبھی صرف آپ کی نہیں ہوتی۔ اگر آپ اسے اپنے سر پر سوار کر لیں، تو آپ خود کو تباہ کر لیں گے۔"
یہ انٹرویو سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک منفرد موقع تھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے اصول، محنت، ڈسپلن اور کامیابی کے بارے میں اپنی سوچ کا کھل کر اظہار کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار
سلمان خان کی فلم سکندر باکس آفس پر سست روی کا شکار ہے، جس کی کمائی میں مسلسل کمی ہونے لگی۔
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم سکندر 30 مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی، فلم نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ روپے کی زبردست کمائی کر کے ایک اچھا آغاز کیا، تاہم ابتدائی جوش و خروش کے باوجود فلم باکس آفس پر اپنی رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔
فلم کی ریلیز کے 24 ویں دن یعنی 22 اپریل کو صرف 4 لاکھ روپے کی کمائی ہوئی، جس کے بعد سکندر کی بھارت میں مجموعی کمائی 110.2 کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے، عالمی سطح پر فلم نے 184.71 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے، یہ اعداد و شمار انڈسٹری ٹریکر ساکنِلک کی رپورٹ کے مطابق جاری کیے گئے ہیں۔
سکندر سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی پہلی آن اسکرین جوڑی ہے، جسے شائقین نے ابتدائی دنوں میں کافی پسند کیا تھا، فلم کو معروف ہدایت کار اے آر مروگاداس نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کی پروڈکشن نڈیاڈوالا گرینڈسن انٹرٹینمنٹ نے کی ہے، فلم میں پرتیک ببر، کاجل اگروال اور شرمن جوشی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔
فلم کی کمزور کارکردگی کے بعد اداکار عمران ہاشمی نے سلمان خان کی حمایت میں بیان دیا ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے سلمان خان پر پورا یقین ہے، وہ بہت سمجھدار ہیں، وہ کئی دہائیوں سے انڈسٹری میں ہیں، اُتار چڑھاؤ ہر کسی کے کیریئر کا حصہ ہوتا ہے، 10سال پہلے لوگ یہی بات شاہ رخ خان کے بارے میں کہہ رہے تھے، لیکن وہ واپس آئے اور چھا گئے، سلمان خان کے پاس تجربہ ہے، کرزمہ ہے اور وہ ضرور واپس آئیں گے۔
عمران ہاشمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کبھی کبھی فلم ویسی نہیں بنتی جیسی آپ نے سوچی ہوتی ہے، یہ چیزیں ہمیشہ آپ کے قابو میں نہیں ہوتیں، سلمان خان ایک محنتی اداکار ہیں اور اپنے کرداروں سے پورا انصاف کرتے ہیں۔
Post Views: 5