شرقپورشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات میں کبھی سنجیدہ ہی نہیں تھی،پی ٹی آئی نے اپنے تحریری مطالبات دیئے لیکن جواب لینے سے پہلے بھاگ گئے ،ان کی فطرت میں تخریب کاری اور فتنہ انگیزی ہے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن ہوئے ،ضلع شیخوپورہ میں شفاف الیکشن ہوئے اور زیادتی بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوئی ۔

(جاری ہے)

8 فروری پی ٹی آئی کی کال پر کسی نے توجہ نہیں دی ،چند شرپسند عناصر ملے ہوئے ہیں لیکن عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایک سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات محنت کرکے ملکی معیشت بہتر کی ہے ،عالمی ادارے بھی تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے ۔اگلے سال مزید بہتری ہوگی اور عوام کے لئے خوشحالی آئے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کے لئے بے شمار منصوبے شروع کئے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی

پڑھیں:

بھارت نے انڈس طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی

بھارت نے پاکستان کے ساتھ انڈس واٹر معاہدہ معطل کرتے ہوئے اٹاری واہگہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعد ترجمان وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کو 7 روز میں بھارت چھوڑنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • رانا ثناء اللہ نے مودی کی سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد روکنے کی کوشش کو “پاگل پن” قرار دیدیا
  • جنرل بخشی جیسے نیم پاگل لوگوں کی چیخوں سے پاکستان کی صحت پہ کوئی فرق نہیں پڑتا، ایمان شاہ
  • بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہیں، رانا احسان افضل
  • عوام اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کرکے اپنا حق ادا کریں، انجمن تاجران بلوچستان
  • انڈیا نے پاکستان کے ساتھ سند طاس معاہدہ معطل کر دیا، پاکستانیوں کو واپس جانے کا حکم، سرحد بند کر دی
  • بھارت نے انڈس طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی
  • احتجاج کے باعث ہائی ویز کی بندش سے ملکی برآمدات کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے؛ ایس ایم تنویر
  • طعنہ نہ دیں، ہمارے ووٹوں سے صدر بنے ہیں، رانا ثناء کا بلاول کے بیان پر ردِ عمل
  • نواز شریف اور شہباز شریف ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین