UrduPoint:
2025-11-03@18:09:02 GMT

14 فروری سے پنجاب بھرمیں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

14 فروری سے پنجاب بھرمیں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2025ء) 14 فروری سے پنجاب بھرمیں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ سرپرست اعلی مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب حاجی پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے، 4 روپے کا ،75مائیکرون کے بیگ پیکنگ لیبر سمیت دس روپے فی کلو چینی پر خرچہ پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دوکاندار کے لئے صرف تین روپے بڑھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14 فروری کو لاہور میں پنجاب کریانہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بائیکاٹ کا اعلان کریں گے، پنجاب حکومت اور ایف بھی آر سے کئی بار مذاکرات کئے مگر شنوائی نہیں ہو رہی۔

دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ذرائع یو ایس سی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھا کر 150 روپے فی کلو کردی گئی، حالیہ دنوں میں بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ ہفتے میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مجموعی طور پر چینی 10 روپے فی کلو مہنگی کی گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈیڑھ ہفتے قبل چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، مزید اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اگست 2024 میں چینی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی روک دی تھی۔ دوسری جانب آنے والوں دنوں میں خاص کر رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کراچی کے جوڑیا ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم نے کہا کہ حکومت تین ماہ کے لیے چینی کی ایکسپورٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کرے، کراچی کے ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا سرگرم مارچ کے ایڈوانس سودے میں بھی سٹہ بازی عروج پر پہنچ گئی ہے۔عبدالرئوف ابراہیم نے کہا کہ چینی کے مارچ کے ایڈوانس سودے 152 روپے فی کلوتک پہنچ گئے، جبکہ ریٹیل کی سطح پر چینی کی قیمتیں مکمل طور پر بے لگام ہوگئی ہے، چینی 160روپے فی کلوتک فروخت جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماہ رمضان میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اندیشہ ہے، ملک بھر میں چینی کی ماہانہ کھپت ساڑھے پانچ لاکھ ٹن ہے، ماہ رمضان میں یہ کھپت دگنی 10لاکھ ٹن پہنچ جاتی ہے۔

عبدالرئوف ابراہیم کا نے کہا کہ دسمبر سے چینی کی قیمتوں میں 26 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے، گزشتہ سال بھی منافع خوروں نے چینی کی قیمت 180 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی تھی۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ چینی کی ایکسپورٹ جاری رہی تو ماہ مضان میں چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو جائے گا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی کی قیمتوں میں چینی کی قیمت میں پر چینی کی قیمت ایسوسی ایشن روپے فی کلو میں چینی کی نے کہا کہ

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت کئی سو روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300روپےکے اضافے سے 4لاکھ 23 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 115 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی 13 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4 ہزار 15ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی بھی 15روپےکے اضافےسے 5 ہزار 152 روپے تولہ ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت22 روپے کے اضافےسے4417روپے ہوگئی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی48.90ڈالر ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
  • چینی کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی، انتظامیہ دفاتر تک محدود
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • مٹیاری: شہر بھرمیں کیمیکل ملے دودھ کی چائے فروخت ہونے لگی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ