اسمٰعیلی برادری کے 49 ویں امام پرنس کریم آغا خان الحسینی کی آخری رسومات لزبن (پرتگال) میں ادا کر دی گئیں. انہیں آج مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات میں پاکستان سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا اور سابق ہسپانوی بادشاہ خوان کارلوس اول، اسماعیلی برادری کے رہنماؤں اور دیگر معززین سمیت 300 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر حصوں میں مرحوم روحانی پیشوا کے ہزاروں پیروکار لزبن سے نشر ہونے والی نماز جنازہ دیکھنے کے لیے اپنے کمیونٹی سینٹرز اور جماعت خانوں میں جمع ہوئے۔گلگت، ہنزہ اور نگر میں پرنس کریم کے انتقال پر سوگ منانے کے لیے دکانیں اور کاروبار بند رہے.

پرنس کریم گزشتہ منگل کے روز لزبن میں اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا کی حیثیت سے انتقال کر گئے تھے۔اسمعٰیلی امامت کے ایک بیان کے مطابق جنازہ ایک نجی تقریب میں ہوا. جس میں صرف مدعو مہمانوں نے شرکت کی، اسماعیلی برادری کی نمائندگی پاکستان سمیت دنیا بھر سے نیشنل کونسل کے 22 صدور نے کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔تقریب کو اسماعیلی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا، اور مرحوم رہنما کے پیروکاروں کے لیے کمیونٹی سینٹرز اور جماعت خانوں میں انتظامات کیے گئے تھے۔گلگت بلتستان میں اسماعیلی برادری کے افراد اس تقریب کو دیکھنے کے لیے گلگت، ہنزہ اور غذر کے اضلاع میں جمع ہوئے۔سخت موسم کے باوجود گلگت بلتستان بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔شہزادہ کریم کی تدفین آج ایک نجی تقریب میں ہوگی. جس کے بعد منگل کو لزبن میں خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ان کے بیٹے اور جانشین شہزادہ رحیم الحسینی، جنہیں ان کے والد کی وصیت کے مطابق 50 واں موروثی امام یا روحانی پیشوا نامزد کیا گیا تھا، بھی منگل کی تقریب میں شرکت کریں گے۔وہ کمیونٹی کے سینئر رہنماؤں سے خطاب کریں گے، جو دنیا بھر میں اسماعیلیوں کی طرف سے ان سے بیعت کریں گے۔توقع کی جا رہی ہے کہ شہزادہ رحیم اسماعیلی آئین کی تازہ کاری کریں گے اور کمیونٹی کے لیے دعا کریں گے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر خزانہ اورنگزیب نے شہزادہ رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور صدر مملکت، وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے پرنس کریم اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی عوام کی سماجی و اقتصادی فلاح و بہبود اور ثقافتی ورثے کے احترام کے لیے خدمات کو سراہا۔انہوں نے شہزادہ کریم کی وفات کو نہ صرف ان کے خاندان، دوستوں اور پیروکاروں بلکہ دنیا کے پسماندہ اور بے سہارا لوگوں کے لیے بھی ایک ’یادگار نقصان‘ قرار دیا. انہوں نے مرحوم کی پاکستان اور اس کے عوام سے خصوصی وابستگی کو یاد کیا۔پاکستان بھر کے اسماعیلی کمیونٹی سینٹرز میں مرحوم کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔مختلف مکاتب فکر، سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، سول سوسائٹی اور عہدیداروں سے تعلق رکھنے والے وفود گلگت، غذر اور ہنزہ میں اسماعیلی کونسل مراکز کا دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ کرنے والے وفود نے مرحوم رہنما کو خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔شہزادہ کریم کے انتقال پر پاکستان بھر میں یوم سوگ منایا گیا، ملک بھر میں اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم آدھے سرنگوں رہے۔آغا خان کے طور پر، شہزادہ کریم الحسینی نے اپنے دادا کے کام کو وسعت دی، جنہوں نے ترقی پذیر ممالک میں ہسپتال ، ہاؤسنگ اور بینکنگ کوآپریٹو بنائے۔انہوں نے خاندان کی بے پناہ دولت کا ایک حصہ سب سے زیادہ محروم ممالک میں سرمایہ کاری پر خرچ کیا، جس میں فلاحی کاموں اور کاروباروں کو شامل کیا گیا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی بنیاد رکھی، جو ایک بہت بڑی فاؤنڈیشن ہے. جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے دنیا بھر میں 96 ہزارملازمین ہیں اور جو بنیادی طور پر ایشیا اور افریقہ میں ترقیاتی پروگراموں کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہے۔پرنس کریم آغا خان ہارس ریسنگ کے شوقین تھے. انہوں نے فرانس اور آئرلینڈ میں اپنے 8 اصطبل میں بریڈز کی افزائش نسل کی خاندانی روایت کو جاری رکھا. ان کے گھوڑوں نے متعدد مشہور ترین ریسیں جیت رکھی ہیں۔
 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں اسماعیلی انہوں نے کریں گے کے لیے

پڑھیں:

جس دن نمبرز پورے ہو گئے، خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنرفیصل کریم کنڈی

جس دن نمبرز پورے ہو گئے، خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنرفیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جن پر خود دہشت گردی کے مقدمات ہوں، وہ کیا آل پارٹیز کانفرنس کریں گے؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں کیوں شرکت کریں، عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے اے پی سی طلب کی ہے، حکومت کو چاہئے تھا اس میں شرکت کرتی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں جانے کی بجائے خود ایک اور اے پی سی بلائی، مگر غیر سنجیدہ حکومت کی اے پی سی کو اپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا، بیشتر اپوزیشن جماعتوں نے آج حکومت کے اے پی سی سے بائیکاٹ کیا ہے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جس دن نمبرز پورے ہو گئے، تحریک عدم اعتماد لائیں گے، صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے، جلد امن و امان پر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے متفقہ طور پر اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے اے پی سی کو نمائشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں اور ایسی کانفرنس محض سیاسی دکھاوا ہے، حقیقی مسائل کا حل نمائشی اجلاسوں میں نہیں بلکہ پارلیمانی فلور پر ممکن ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں ، صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دینگے،گنڈا پور خیبرپختونخوا سے 3نومنتخب اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا پاکستان سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ، اب فیصلہ بھارت کو کرنا ہوگا، دفتر خارجہ عمران کے بیٹے مہم چلا سکتے ہیں، مگر 190ملین پاونڈ کیس کا ذکر بھی کریں، عطا تارڑ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، اسحاق ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں اور نہ ہی ان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، گورنر کے پی
  • سانحہ چلاس: جاں بحق 3 سالہ عبدالہادی کی لودھراں میں نمازِ جنازہ ادا، والدہ کے پہلو میں تدفین
  • نبی کریم ﷺ کی روشن تعلیمات
  • پرنس جارج کی بورڈنگ اسکول منتقلی کے فیصلے پر کیٹ مڈلٹن شدید ذہنی دباؤ کا شکار
  • جس دن نمبرز پورے ہو گئے، خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے، گورنرفیصل کریم کنڈی
  • صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟گورنر خیبرپختونخوا
  • وہ وزیراعلیٰ اے پی سی بلا رہے ہیں جن پر قتل اور دہشتگردی کے مقدمات ہیں، فیصل کریم کنڈی
  • کے پی میں سینیٹ الیکشن صدر زرداری کے ویژن کے مطابق ہوئے، فیصل کریم کنڈی
  • شہزادے جارج کی سالگرہ، شہزادی شارلٹ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی
  • خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی