وزیراعظم کل سے متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وزیراعظم کل سے متحدہ عرب امارات کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کل سے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، شہبازشریف دبئی میں ہونے عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو دورہ یو اے ای کی دعوت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی۔عالمی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کے معاشی ترقی کے ویژن، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اورگورننس ریفارمز پر اظہار خیال کریں گے۔
دبئی میں وزیر اعظم پاکستان کی مختلف ممالک کے سربراہان اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ دورے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور دیگر کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔