ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
این ای او سی نے ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔این ای سی او حکام کے مطابق اسلام آباد، چارسدہ، پشاور، صوابی ، ٹانک، بہاولپور ، مظفر آباد، لاہور، ملتان، رحیم یار خان ، کراچی ایسٹ ، ڈیرہ بگٹی اور حب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تمام 21 اضلاع سے نمونے 8 سے 23 جنوری کے درمیان لیے گئے تھے۔ ملک بھر میں 3 فروری سے سات روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
واضح رہے حالیہ مہم کے دوران کمشنر کراچی نے پولیو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 11 تپے داروں کو معطل کرکے کمشنر ہائوس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مستونگ: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
— فائل فوٹومستونگ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق لیویز اہلکار انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔