کثیرالقومی امن بحری مشقوں کے دوران اسپیشل سروس کا جوان مشقوں میں مصروف ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد

فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔  

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ 

آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی نظم حسین نے جام شہادت نوش کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر زید سلیم اپنی ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے،31 سال کے میجر زید سلیم کا تعلق خوشاب اور 22 سال کے سپاہی نظم حسین کا جہلم سے تعلق تھا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کےخاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے ان بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جوان خدمتِ خلق کا روشن استعارہ
  • گورنر پنجاب آئینی حدود میں رہیں، مشورے اپنی جماعت کو دیں: عظمیٰ بخاری
  • اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس معطل
  • اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ، اکاؤنٹس اور ڈیفنس سرٹیفکیٹ کے شرح منافع میں کمی
  • ایلون مسک کا اسٹار لنک عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند
  • یونان میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ، اسرائیلی بحری جہاز کو واپس جانے پر مجبور کردیا، ویڈیو وائرل
  • سیکیوٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت دو جوان شیہد
  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • کوریئر سروس کا نمائندہ بن کر شہریوں سے دھوکا دہی، پی ٹی اے نے خبردار کر دیا
  • پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط