سردیوں میں چقندر کا استعمال
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
چقندر کا شمار مفید عناصر سے بھرپور غذاؤں میں ہوتا ہے۔ غذائی ماہرین کے نزدیک موسم سرما کے دوران میں اگر آپ اپنی روزانہ کی خوراک میں اسے شامل کر لیں تو آپ اپنے فیصلے پر نادم ہر گز نہیں ہوں گے۔
چقندر کے اہم فوائد۔ قوت مدافعت میں اضافہ، دل کی صحت میں بہتری، ہاضمے کی بہتری، جگر کے کام میں بہتری، سوزشوں کا خاتمہ، جلد کی صحت کی بہتری۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ اسی نوعیت کی ایک کانفرنس پہلے ہی صوبائی سطح پر منعقد ہو چکی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر اُس کوشش کی حمایت کریں گے جو صوبے کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کی جائے۔