خاتون میزبان کو بار بار شادی کی پیشکش، چاہت فتح علی خان پھر تنقید کی زد میں آگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گانے سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر متنازع گفتگو کے باعث خبروں میں آ گئے۔
حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان کی شادی سے متعلق گفتگو اور میزبان کے ساتھ رویے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو کس لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے؟ جس پر چاہت فتح علی خان نے جواب دیا میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں۔
اس جواب پر میزبان نے مؤدبانہ انداز میں معذرت کی اور کہا کہ ان کے گھر والے سخت ہیں اور میری اپنی پسند بھی مختلف ہے، تاہم اس کے باوجود چاہت فتھ علی خان پروگرام کے دوران کئی بار میزبان کو شادی کی پیشکش اور انکی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے رہے۔
چاہت فتح علی خان نے مزید انکشاف کیا کہ 38 خواتین انہیں شادی کی پیشکش کر چکی ہیں جبکہ میزبان نے سوال کیا کہ دو درجن لڑکیاں آپ سے شادی کی خواہشمند ہیں آپ ان کو نظرانداز کیوں کر رہے ہیں؟ جس پر گلوکار کا کہنا تھا کہ دل کی بھی بات ہوتی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب وہ تنقید کی زد میں آئے ہوں، اس سے قبل بھی ان کی میزبان متھیرا کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ متھیرا کی کمر پر ہاتھ رکھتے نظر آئے۔
لاہور میں میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان
پروگرام میں گلوکار نے اپنے نئے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد لاہور میں میوزک، سنگنگ اور ماڈلنگ اکیڈمی کھولنے جا رہے ہیں جہاں وہ موسیقی کے شوقین افراد کو تربیت دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ **”میں شادی میں پرفارم کرنے کی 5 لاکھ روپے فیس لیتا ہوں، جس میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیتا ہوں۔”
چاہت فتح علی خان نے گلوکار علی ظفر کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ علی ظفر کی عزت کرتے ہیں اور علی ظفر نے انہیں اپنے گانے کی پیشکش کی تھی، لیکن وہ پہلے ہی اپنا پی ایس ایل کا گانا ریلیز کر چکے تھے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل چاہت فتح علی خان کی پیشکش شادی کی
پڑھیں:
بابر کا دفاع؛ کیا عمر اکمل واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم مسلسل ناقص فارم اور شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
بابراعظم کی پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچوں میں ایک فتح اور 3 ناکامیوں کے باعث 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، تاہم کپتان کی ناقص پرفارمنس مسلسل موضوعِ بحث ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان پر بڑھتی تنقید کے درمیان عمر اکمل نے اپنے کزن کی ناقص فارم کا دفاع کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پریشر کو نظر انداز کریں اور اپنے نیچرل گیم پر توجہ دیں، جلد فارم حاصل کرلیں گے۔
مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی
عمر اکمل نے کہا کہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن وہ پاکستان کا بہترین بلےباز ہے، میری بابراعظم سے ذاتی درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید، سب کچھ بھول کر صرف اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
بابراعظم سے متعلق عمر اکمل کے بیان پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کیلئے انکا دفاع کرکے راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
دوسری جانب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں بابراعظم نے 4 اننگز میں بالترتیب 0، 1، 2 اور 46 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2024، چیمئینز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ میں بھی انکا بلا رنز کے انبار لگانے میں ناکام رہا ہے۔