پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
قاہرہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی مصر کے شہر اسوان میں تدفین کردی گئی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسوان پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کے خاندان کا استقبال اسوان کے گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔اسوان کے گورنر کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں لکھا تھا کہ ان کی تدفین اسوان میں ان کے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب کی جائے۔گزشتہ روز پرتگال کے شہر لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات ادا کی گئیں تھیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وہ وزیراعلیٰ اے پی سی بلا رہے ہیں جن پر قتل اور دہشتگردی کے مقدمات ہیں، فیصل کریم کنڈی
فائل فوٹوگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ اے پی سی بلا رہے ہیں جن پر قتل اور دہشتگردی کے مقدمات ہیں۔
اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ کو اے پی سی یاد آگئی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کی بات کرنے والے وزیراعلیٰ امن کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد امن و امان پر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کرا رہے ہیں۔