لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے اتارنےکی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کو فلائٹ سے آف لوڈ کرنے پر زائرین کا ائیرپورٹ پر احتجاج جاری ہے۔سو سے زائد عمرہ زائرین جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کر دیا گیا ،سعودی ائیر لائن نے پولیو ویکسینیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لود کیا،آف لوڈ کیے جانے پر عمرہ زائرین کا سعودی ائیر لائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی جاری ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ہمیں آف لوڈ کیا ہے اور کہتے ہیں کہ نئی ٹکٹ خرید یں ،بڑی مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع کی تھی، غلطی ٹریول ایجنٹ اور ائیر لائن کی ہے سزا ہمیں دی جا رہی ہے ،سعودی ائیر لائن انتظامیہ کے ساتھ عمرہ زائرین کی تکرار ہوئی،سعودی ائیر لائن کے عملے نے کاونٹر سے باہر نکال دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں ان کے اہل خانہ سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔