نریندر مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام نہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی روایات کو پامال کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے جذبہ خیرسگالی کا پیغام دیے بغیر گزر گئے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 روزہ دورے کے لیے پیرس جاتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود سے سفر کیا، تاہم انہوں نے پاکستانی حکومت یا پاکستانی عوام کے لیے کوئی پیغام خیرسگالی نہیں چھوڑا۔
یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، وجہ کیا بنی؟
نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ’انڈیا ون‘ نئی دہلی سے روانہ ہوا اور لاہور کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارے نے 34 ہزار فٹ کی اونچائی پر شیخوپورا، حافظ آباد ، چکوال اور کوہاٹ کا سفر کیا۔
بھارتی فضائیہ کے بوئنگ 777 افغانستان میں داخل ہوکر پراچنار کے قریب پاکستانی فضائی حدود سے باہر نکلی،اس پرواز نے پاکستان کے فضائی حدود میں تقریبا 41 41 منٹ گزارے۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود کیوں استعمال کی؟
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی، تاہم وہ جذبہ خیرسگالی کا پیغام چھوڑے بغیر چلے گئے تھے،نریندر مودی کا طیارہ امریکا سے واپسی پر افغانستان سے چترال میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا اور لاہور کے اوپر سے گزرتے ہوئے بھارت داخل ہوا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پولینڈ سے واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارتی وزیراعظم پاکستان پیغام خیرسگالی فضائی حدود نریندر مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی وزیراعظم پاکستان پیغام خیرسگالی پاکستان کی فضائی حدود پاکستانی فضائی حدود بھارتی وزیراعظم نے پاکستان
پڑھیں:
بھارتی فوجی سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل، رینجرز نے حراست میں لے لیا
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان رینجرز نے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا جو پنجاب کے سرحدی علاقے میں بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعہ بدھ کے روز ضلع فیروزپور کے قریب پیش آیا تھا، جب بی ایس ایف کی 182ویں بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ وردی میں ملبوس اور سروس رائفل کے ساتھ سرحد کے قریب کسانوں کے ہمراہ موجود تھا۔
پاکستانی حکام نے بھارتی فوجی اہلکار کو فوری طور پر تحویل میں لے لیا اور واقعے سے متعلق بھارتی حکام کو مطلع کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار کی واپسی کیلئے دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ جاری ہے۔
25مزیدپڑھیں: ہزار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ