---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےفرانس کے سفیر نکولس گالے نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ اور فرانسیسی سفیر کے درمیان ہونے والی ملا قات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیا ل کیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فرانسیسی سفیر کو بتایا کہ اب معاشی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے جس کا فائدہ پورے ملک کو ہو گا، پاکستان میں دہشت گری اندرونی معاملہ نہیں بلکہ یہ بیرونی سازش ہے، دہشت گردی پر کافی قابو پا لیا ہے، سیکیورٹی ادارے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے فرانسیسی سفیر کو 2022ء کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے 21  لاکھ گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کی معاشی صورتِ حال کے باعث ترقیاتی پروگرام متاثر ہوا ہے، زراعت کے لیے زرعی زمینوں اور آبپاشی کے نظام کو بحال کیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ سے اطالوی سفیر کی ملاقات، سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اٹلی کی سفیر ماریلیا ارمیلن نے ملاقات کی۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا ہے کہ ملاقات میں زرعی ٹیکس پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر فرانسیسی سفیر نے کہا کہ آئی ایم ایف زراعت پر بھی ٹیکس لگانا چاہتا تھا۔

جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں آگاہ کیا کہ صوبے میں زرعی ٹیکس پہلے سے نافذ تھا، زرعی ٹیکس 3 گنا بڑھایا گیا ہے جو بڑا بوجھ ہو گا، اب زرعی ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کر دیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں امن و امان بہت بہتر ہے، صورتِ حال سرمایہ کاروں کے لیے بہت مفید ہے، سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پر بہت اہم منصوبے بنائے اور مزید پر کام جاری ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فرانسیسی کمپنیوں کو واٹر ڈیسیلی نیشن میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

جس پر فرانسیسی سفیر نے فرینچ کمپنیز کے لیےسندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

فرانسیسی سفیر نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو یو این اوشین کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

یو این اوشین کانفرنس 9 تا 13 جون 2025ء فرانس میں ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ سے فرانسیسی سفیر زرعی ٹیکس

پڑھیں:

27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خود مختاری پر ڈاکا،مخالفت کریں گے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے۔صوبائی خودمختاری پرکسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کریں گے۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ جس دن سے میں وزیراعلیٰ بنا ہوں میں نےسب کو ملاقات کیلئے کہا، ملاقات نہیں ہوئی، پھر میں ہائیکورٹ بھی گیا کہ میری ملاقات کرائی جائے، پارلیمنٹ سپریم ہے اس لیے یہاں قرارداد جمع کرانا مناسب سمجھا۔یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، پاکستان تحریک انصاف جمہوریت اور آئین کی محافظ ہے۔ وفاقی حکومت کے پاس خیبرپختونخوا کا این ایف سی شیئر 19.4 فیصد بنتا ہے، وفاق سے ہمارا ساڑھے 7 ارب روپے سے زیادہ کا حق بنتا ہے، 18 ویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری برقرار رہنی چاہیے،صوبوں کو ان کے جائز حقوق ملنے چاہییں، صوبائی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،ہمارے شہدا نے ملک کے لیے جانیں قربان کیں، قربانیاں دینے والے صوبے کی قدر کرنی چاہیے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • چین نے امریکا کی زرعی مصنوعات کی محدود خریداری شروع کر دی
  • این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہونے دیں گے ، وزیر اعلیٰ سندھ
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہ ہونےدینے کا اعلان
  • وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے'' سلیکٹ'' پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا  
  • صوبائی خودمختاری پر ڈاکا منظور نہیں‘ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • نیویارک نے نیا جوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی‘ وزیراعلیٰ سندھ
  • 27ویں ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا
  • 27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خود مختاری پر ڈاکا،مخالفت کریں گے: وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی
  • وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹینیکو وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کررہے ہیں
  • سندھ اور رومانیہ کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق