ملک میں پہلا روزہ کب ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں،رمضان المبارک کا مقدس مہینہ محض چند دنوں کی دوری پرہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےرمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا،پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک اور عیدالفظر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب،یواے ای سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے جاری شدید گرمی کی لہر ختم ہوگئی ہے .تاہم یہ کل سے سندھ کے دیگر حصوں میں شدت اختیار کر سکتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لاکھوں افراد کی زندگیوں پر براہ راست اثر ڈال رہی ہے اور اس کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر طویل اور شدید ہورہی ہیں جو ان طبقات کو زیادہ متاثر کر رہی ہیں جن کے پاس اس سے نمٹنے کے لیے وسائل محدود ہیں۔محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز خبردار کیا تھا کہ کراچی میں بدھ تک شدید گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔تاہم آج محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں 24 اپریل سے 29 اپریل تک شدید گرمی کی لہر متوقع ہے، اس دوران دادو، قمبر شہدادکوٹ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپور خاص میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری میں کہا گیا ’سندھ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر عوام الناس، بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں احتیاطی تدابیر اختیار کریں. دن کے اوقات میں براہِ راست دھوپ سے بچیں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھیں ۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ’کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کا انتظام کریں اور اپنے مویشیوں کا بھی خیال رکھیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اپریل کا مہینہ سندھ کے وسطی اور بالائی علاقوں میں خاصا گرم رہا، جہاں اوسط درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ تاہم تقریباً 7 سال کے وقفے کے بعد جمعرات کو شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔