بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی راولپنڈی کے 10مقدمات میں شامل تفتیش ہوگئیں۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے 31 مقدمات کی تفتیش کیلئے 7 تفتیشی افسران اڈیالہ جیل میں موجود تھے، 6 تفتیشی افسران راولپنڈی اور ایک کا تعلق چکوال سے ہے۔ بشریٰ بی بی کے وکلاء فیصل ملک، حسنین سنبل ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کےتحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے، کسی منصوبہ بندی، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں تھی، میرٹ پر تفتیش کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، ہمیں انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔بشریٰ بی بی کے بیان ریکارڈ کرواتے وقت بانی پی ٹی آئی بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس کو کہنا چاہتا ہوں قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے:بانی پی ٹی آئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی واپسی شروع
لاہور:
بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔
اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔
تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں دوسری جانب پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد وہاں موجود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں نے اٹاری واہگہ سرحد پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
Tagsپاکستان