ٹنڈوجام:اساتذہ کا مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام پریس کلب پر اساتذہ اپنے اپنے مطالبات پر سراپا احتجاج گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (GSTTA) کی کال پر مختلف اسکولوں کے اساتذہ احتجاجی مظاہرہ کیا آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کرپشن اور بھتا خوری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب ٹنڈوجام کے سامنے گسٹا کے اساتذہ نے احتجاج کیا جس سے گِسٹا رہنما پنہون بھرگڑی راؤ، ارشاد راجپوت، عابد شاہ، بشیر ٹنگڑی اورسرور سیال و دیگر نے شرکت کی۔ احتجاج کرنے والے اساتذہ نے لطیف آباد نمبر 5 کے کمپری ہینسو سیکنڈری اسکول کی پرنسپل نائلہ سموں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اساتذہ سے انکریمنٹ لگوانے کے لیے فی استاد 500 روپے رشوت وصول کی ہے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ نائلہ سموں نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، جو کہ تدریس جیسے مقدس پیشے کے لیے بدنما داغ ہے ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گِسٹا رہنماؤں نے کہا کہ اگر اساتذہ خود ہی رشوت لینے اور دینے لگیں تو وہ طلبہ کی کیا تربیت کریں گے انہوں نے الزام لگایا کہ نائلہ سموں اساتذہ کو بلیک میل کر رہی ہیں اور گِسٹا رہنماؤں کو دھمکیاں دے رہی ہیں احتجاج کرنے والے اساتذہ نے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے کر نائلہ سموں کو ملازمت سے برطرف کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا جبکہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں نے آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔احتجاج میں زوار حبیب چھلگری، شفقت سومرو، صحبت نظامانی، اویس خانزادہ سمیت دیگر امیدواروں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 6 مہینے سے آفر آرڈر کے منتظر ہیں، لیکن تاحال حکومت نے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔احتجاجی امیدواروں نے بتایا کہ تعلقہ حیدرآباد دیہی میں اساتذہ کی شدید کمی کے باوجود 115 آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدوار نوکری کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر مزید تاخیر ہوئی تو ان کی عمر کی رعایتی حد ختم ہو جائے گی، جس کی وجہ سے سرکاری نوکری حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔مظاہرین نے کہا کہ حلقے سے منتخب سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور طارق شاہ جاموٹ نے انتخابات کے دوران یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، لیکن انتخابات کو ایک سال گزر چکا ہے اور تاحال انہیں آفر آرڈر نہیں دیے گئے، جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نائلہ سموں اساتذہ نے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدانے والوں کیلئے خوشخبری
وقاص احمد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے 3 فیصد ایف ای ڈی ختم کی جا رہی ہے۔ لیٹ فائلرز پر عائد 5 فیصد ایف ای ڈی کا بھی خاتمہ ہوگا۔
اس کے علاوہ نان فائلرز پر لاگو 7 فیصد ایف ای ڈی بھی ختم کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پراپرٹی کی خریداری کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی یعنی تمام اقسام کی پراپرٹی خریدنے والوں کو اس فیصلے سے فائدہ حاصل ہوگا۔