عوامی رائے کا احترام کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،سید عریف اللہ سیفی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) عوامی رائے کا احترام کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا 2024 ء کا الیکشن ہیرا پھیری ، جبرودھاندلی کی بدتر ین مثال تھا اور ملک کی تاریخ کا متنازع ترین الیکشن تھا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سید عریف اللہ سیفی نے 2024 ء میں الیکشن میں ہونے والی بدترین دھاندلی کا ایک سال مکمل ہونے پر احتجاجی پروگرام سے کوثر مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2024ء کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی اور عوامی رائے کی توہین کی گئی فارم 47 کے تحت قائم ہونے والی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومت نے عوام کو بیروزگاری اور غربت کا تحفہ دیا ۔انہوں نے کہا کہ عوامی رائے کا احترام نہ ہونے سے ملک انارکی کا شکار ہو جاتا ہے۔امیر جماعت ٹنڈو آدم سید عریف اللہ سیفی نے مطالبہ کیا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے فارم 45 کے مطابق کامیاب امیدوار وں کا اعلان کیا جائے۔
سکھرپولیس کی کامیاب کارروائیاں
سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ اے سیکشن پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے جوئے کے اڈوں پر چھاپے کے دوران 11 ملزمان گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوئے کے مختلف اقسام کے گیمز، آکڑا پرچی بکس، کیلکیولیٹر، موبائل فون اور 8000 نقدی برآمد کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوامی رائے کا احترام
پڑھیں:
وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بغیر اطلاع صحت کارڈ کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےخیبر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع 8 گھنٹے صحت کارڈ کی بندش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔سہیل آفریدی نے صحت کارڈ پربلا تعطل علاج کی فراہمی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کی مد میں فنڈز جاری ہوچکے ہیں لہٰذا عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔