کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ کراچی مافیاز کے قبضے میں ہے، حکومت اورقانون نام کی کوئی چیز نہیں،دن بدن یہاں کے شہریوں پر زندگی تنگ ہوتی جا رہی ہے۔امن وامان کی بدحالی، تباہ حال انفرااسٹرکچر ، سڑکیں، سیوریج کا ناقص نظام، بے ہنگم ٹریفک اور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات بالخصوص تیز رفتار ہیوی ٹریفک سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع سندھ حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملینیم مال ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے کامران رضوی اور ان کی اہلیہ اور کھوکھرا پار میں بس کی ٹکر سے ماں اور نومولود بچے کی اموات پر ان کی رہائش گاہ جعفر طیار سوسائٹی اور کھوکھرا پار میں تعزیت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر نائب ناظمہ کراچی حاجرہ عرفان ،نائب ناظمہ ضلع حاجرہ نسیم، عینی کاشف بھی موجود تھیں۔جاوداں فہیم نے مرحومین کے اہل خانہ سے گہرے دکھ غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ ذمے داران سے کہا کہ جب نظام سنبھال نہیں سکتے تو کرسی سے کیوں چمٹے بیٹھے ہیں۔کراچی لاوارث نظر آتا ہے، ہر جگہ رشوت کا بازار گرم ہے ٹریفک پولیس رشوت لے کر ڈمپروں کو شہر میں گھسنے دیتی ہے ،روزانہ شہری اپنی جان گنواتے ہیں لیکن پولیس کا بھتا بندھا ہوا ہے آخر حکمران کس کام کے ہیں کراچی والے کب تک ظلم وستم سہتے رہیں گے۔ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا کہ وہ اسلام آباد سے نکلیں کراچی کی سڑکوں سے گزریں اور کھنڈر بنا کراچی اور سندھ حکومت کی کارکردگی اپنی آنکھوں سے دیکھیں ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جاوداں فہیم

پڑھیں:

حیدر آباد: جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی ناظمہ غزالہ زاہد لیبر کالونی سائٹ زون میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-8-3

متعلقہ مضامین

  • نااہل حکمرانوں نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، فہیم خان
  • پاکستان کراچی آرٹس کونسل کے پاس جے یو آئی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائینگے
  • کراچی میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم، یکم اکتوبر سے ای چالان کیے جائیں گے
  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • انیق ناجی نے ولاگنگ سے دوری کی وجہ خود ہی بتا دی ، پنجاب حکومت پر تنقید
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
  • حیدر آباد: جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی ناظمہ غزالہ زاہد لیبر کالونی سائٹ زون میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق