چیمپئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رواں ماہ پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی ‘آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025’ کے لیے تیاریاں اور جوش و خروش عروج پر ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہے جس کا افتتاح کل ہوگا۔ٹکٹوں کی خریداری سے لے کر میچوں کا شیڈول موضوع بحث بن چکا ہے، اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے سے محروم لوگ یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے میچز لائیو کہاں کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟اگر آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لائیو میچز آپ کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں۔
پاکستانی شائقین پی ٹی وی اسپورٹس، اے اسپورٹس ایچ ڈی اور ٹین اسپورٹس جیسے پلیٹ فارمز پر لائیو میچز دیکھ سکتے ہیں جبکہ tapmad، Tamasha، اور Mycoایونٹ کو لائیو اسٹریم کریں گے، جس کے لائیو اسٹریمنگ لنکس ان کی ویب سائٹس اور ایپس پر دستیاب ہوں گے۔بھارتی شائیقین کے لیے Disney + Hotstar اور Star Sports Network جیسے پلیٹ فارمز سے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔برطانیہ، آسٹریلیا، امریکا میں کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے لائیو میچز فاکس اسپورٹس، اسکائی اسپورٹس، ولو ٹی وی پر دیکھائے جائیں گے جبکہ ان پلیٹ فارمز کی موبائل ایپس پر بھی میچز لائیو دیکھے جاسکتے ہیں۔
انمول بلوچ کی شادی کس سیاستدان کے بیٹے سے ہونے جارہی ہے؟
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹرافی کے
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے لیے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی متفقہ حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے، اور آئی سی سی کی جانب سے اس پر آج جواب دیے جانے کی توقع ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز میں شامل نہ کرنے کا آپشن موجود ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ اگر پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو وہ میچز کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔ تاہم آئی سی سی نے تاحال پاکستان کے خط کا باضابطہ جواب نہیں دیا۔
اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔