لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی چند علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے۔ گزشتہ روز کے درجہ حرارت کے مطابق، لہہ میں منفی 6، سکردو، استور اور پارا چنار میں منفی 4، ہنزہ اور بگروٹ میں منفی 2، اور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: علاقوں میں میں منفی

پڑھیں:

اتوار سے 31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی پر آج اور کل بادل چھائے رہیں گے، پیر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
  • کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ پھر شروع
  • اتوار سے 31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • مون سون کی ہوائیں شدت اختیار کر رہی ہیں، مزید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی،عوام کیلئے اہم ہدایات جاری
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • مون سون کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 252 تک پہنچ گئیں، مزید بارشوں کی پیشگوئی