قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی آج کے اجلاس کا 52نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق سیشن کے دوران 14بل قومی اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے اور 2 بلوں کی منظوری دی جائے گی۔
جاری کردہ ایجنڈے میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و الاونسز ترمیمی بل 2025کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ والاونسز بل رومینہ خورشید عالم پیش کرینگی۔
بین الاقوامی امتحانی بورڈ ترمیمی بل 2024کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، اس کے علاوہ تحفظ والدین بل 2025، گھریلوں تشدد کی روک تھام و تحفظ بل ایجنڈے میں شامل ہے۔
Currency Exchange Rate Tuesday February 11, 2024
اسلام آباد میں جلسے جلوسوں پر پابندی سے متعلق پرامن اجتماع امن و عامہ ترمیمی بل 2025 بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اسامہ احمد میلا پرامن اجتماع و امن عامہ ترمی بل ایوان میں پیش کرینگے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایجنڈے میں
پڑھیں:
سپیکر، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اورمراعات میں بے تحاشا اضافہ مالی فحاشی، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مالی مراعات میں بے تحاشہ اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں۔ ہماری تمام عزت و آبرو اس کی مرہون منت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے وفاقی بجٹ 2025۔26 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تو 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے البتہ اعلی حکومتی شخصیات، وفاقی وزرا اور اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کی تنخواہ میں رواں سال کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے بجٹ پیش کرنے سے صرف ایک دن قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، اب اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 5ہزار روپے سے بڑھ کر 13لاکھ مقرر کردی گئی ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق بھی یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ گزشتہ ماہ 4 مئی کو صدر مملکت آصف زرداری نے وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تنخواہ، مراعات و استحقاق ایکٹ 1975 میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں 140 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اضافے کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی تھی، اس اضافے کا اطلاق بھی یکم جنوری سے 2025 ملنے والی تنخواہوں پر کیا گیا تھا۔ حکومت نے رواں سال کے اغاز میں 25 جنوری 2025 کو اراکان قومی اسمبلی و سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات میں 300 فیصد تک کے اضافے کی منظوری دی تھی، اراکین پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی تھی، اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ کا مطالبہ کیا تھا جسے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مسترد کردیا تھا۔
Post Views: 4