لاہور: بیدیاں روڈ کے گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے، ملزمان لیسکو کی لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لیسکو میں کرپشن الزامات پر نکالے گئے 12 افسران کی بحالی کا نوٹس لے لیا۔
ایس ڈی او نے تار قبضے میں لے کر کنکشنز منقطع کر دیے ہیں۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔
ترجمان لیسکو نے بتایا ہے کہ ملزمان کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
غیر قانونی تعمیر کی اجازت دینے کا کیس، ایس بی سی اے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد
کراچی:صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے لیاری نیا آباد میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی۔
صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو لیاری نیا آباد میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر سمیت 13 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔
اینٹی کرپشن نے ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، 3 ملزمان درخواست ضمانت پر فیصلے کے وقت موجود نا ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکے۔ گرفتار ملزمان میں امتیاز شیخ، آفتاب سومرو، علی خان، شکیل میمن و دیگر شامل ہیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان نے لیاری میں نیا آباد کے علاقے میں بلڈنگ کی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی تھی۔