اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقا یا جات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بنکوں میں منتقل کردی ہیں ۔منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے ’’اے پی پی‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بتایا تھا کہ حج 2024کے حاجیوں کی مختلف کیٹگریزکے اخراجات کی بچت کی مد میں 4ارب 75کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر مذہبی امور کے اس اعلان کے تناظر میں وزارت مذہبی امور نے بڑی جانفشانی سے ایک فارمولابنایا جس کے تحت مختلف کیٹگریز میں کم سے کم 20ہزار روپے سے لے کرایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم تمام قومی بنکوں کو بھجوا دی گئی ہے۔ گزشتہ روز یونائیٹڈ بنک کی طرف سے وزارت مذہبی امور کو بتایا گیا کہ انہوں نے 7ہزارحاجیوں کی رقوم ان کے اکائونٹس میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں ، اسی طرح دیگر بنکوں نے بھی یہ عمل شروع کردیاہے ۔ توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں حج 2024کے حاجیوں کو ریفنڈ کی رقوم کی ادائیگی مکمل کرلی جائے گی۔\395.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

شیخ حسینہ کی 2024 میں فورسز کو مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دینے کی آڈیو کال پکڑی گئی

بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے 2024 میں حکومت مخالف طلبا احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کھلا حکم دیا تھا کہ جہاں مظاہرین نظر آئیں انھیں گولی مار دیں۔

اس بات کا انکشاف عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیکھتے ہی گولی مارنے کے حکم کا ثبوت ایک خفیہ فون کال میں ملا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ خفیہ کال بنگلا دیش کے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشنز مانیٹرنگ سینٹر (NTMC) نے 18 جولائی 2024 کو ریکارڈ کی تھی۔

اس کال میں شیخ حسینہ نے ڈھاکا کے میئر اور اپنے قریبی عزیز شیخ فضل نور تاپوش کو بتایا کہ میرے احکامات پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ اب جہاں مظاہرین ملیں، وہیں گولی مار دیں۔

اسی گفتگو میں سابق وزیرِ اعظم نے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کے استعمال کا بھی ذکر کیا۔

الجزیرہ کے تحقیقاتی یونٹ نے اس کال کی آڈیو کو فارنزک ماہرین سے تجزیہ کروایا تاکہ اس میں کسی قسم کی AI ترمیم کی تصدیق ہوسکے۔

فارنزک ماہرین نے تصدیق کی کہ دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دینے والی والی آواز شیخ حسینہ واجد کی ہی ہے۔

دوسری جانب شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ نے آڈیو ریکارڈنگ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے کبھی "جان لیوا ہتھیار" استعمال کرنے کا حکم نہیں دیا۔

بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل (ICT) کے مطابق ان مظاہروں میں 1,400 افراد جاں بحق اور 20,000 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

جس کے بعد فوج نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کو کہا تھا۔

فوج کے عدم تعاون کو دیکھتے ہوئے شیخ حسینہ 5 اگست 2024 کو بنگلادیش چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں جہاں وہ اب تک پناہ لیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے 10 جولائی کو شیخ حسینہ، ان کے وزراء اور اعلیٰ سیکیورٹی حکام پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ درج کیا ہے جس کی سماعت اگست میں شروع ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • 60 سال سے لاپتہ خاتون نے مِل جانے کے بعد عجیب خواہش کا اظہار کردیا
  • امور ریجن میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کا بلیک باکس مل گیا
  • صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں کردیں
  • ای سی سی: گھر تعمیر کیلئے سستے قرضوں، گرین ٹیکسو نومی کی منظوری، شپ بریکنگ کو صنعت کا درجہ دیدیا
  • ماہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
  • لپ فلرز ختم کرانے کے بعد عرفی جاوید نے نئی تصویر شیئر کردیں، اب کیا حال ہے؟
  • میانمار کے فوجی جنرل کی خوشامد کارگر، امریکا نے پابندیاں نرم کردیں
  • کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا خوفناک اسکینڈل، صارفین سے 150 روپے فی لیٹر زیادہ وصولی
  • شیخ حسینہ کی 2024 میں فورسز کو مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم دینے کی آڈیو کال پکڑی گئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی