نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل مزدوروں کا ریڈ کارپٹ استقبال
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران تقریب آمد پر مزدوروں کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا، جبکہ کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کی بھی دعوت دی گئی۔
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زیادہ ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں سہ ملکی سیریز: کراچی میں میچز کے دوران جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے دن رات محنت کرکے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی اور کہاکہ میچ دیکھنا آپ کا حق ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہاکہ ہم ورکرز کی انتھک محنت کے باعث آج سرخرو ہوئے، آپ نے اپنی محنت سے دل جیت لیے ہیں، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہر مزدور ہمارا ہیرو ہے جنہوں نے خواب کو حقیقت میں بدلا۔
محسن نقوی نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر اعتماد ہے، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ بورڈ کو کپتان محمد رضوان اور سلیکشن کمیٹی پر اعتماد ہے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، ٹیم نے پہلے بھی اچھے نتائج دیے اور آئندہ بھی دے گی۔
یہ بھی پڑھیں ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
انہوں نے مزید کہاکہ کرکٹ اسٹیڈیم کی پارکننگ کے لیے سندھ حکومت نے تعاون کیا، جبکہ کراچی کی مقامی حکومت کی جانب سے تعاون کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین پی سی بی ریڈ کارپٹ استقبال سہ ملکی سیریز قومی کرکٹ ٹیم محسن نقوی مزدور نیشنل اسٹیڈیم کراچی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی سہ ملکی سیریز قومی کرکٹ ٹیم محسن نقوی نیشنل اسٹیڈیم کراچی وی نیوز پی سی بی محسن نقوی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیا گیا
پڑھیں:
کیا پاکستان میں یکم مئی عام تعطیل کا دن ہوگا؟
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم مئی بروز جمعرات کو یوم مزدور کے حوالے سے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان حکومت کی جانب سے سال 2025 کے لیے جاری کردہ سرکاری اور اختیاری تعطیلات کی سالانہ فہرست کا حصہ تھا، 23 دسمبر 2024 کا سرکلر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس موقع پر یکم مئی کو تمام سرکاری ادارے، اسکول اور زیادہ تر نجی دفاتر بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟اہم خبر سامنے آگئی
واضح رہے کہ مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کے لیے دنیا بھر میں لیبر ڈے منایا جاتا ہے۔
پاکستان میں، اس دن کے موقع پر عام طور پر سیمیناروں، جلوسوں اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جس کا مقصد مزدوروں کے حقوق اور کام کے حالات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم
سرکاری عام تعطیل کے کیلنڈر میں یوم مزدور کی شمولیت ملک گیر موقع فراہم کرتی ہے، جس پر مزدور تنظیموں اور حقوق کے گروپوں کو ملک میں مزدوروں کو درپیش جاری چیلنجوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔
تعطیلات کی مکمل فہرست میں 2025 کے دوران پاکستان میں منائے جانے والے اہم مذہبی تقریبات، قومی دن اور دیگر اہم مواقع بھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان عام تعطیل کابینہ ڈویژن لیبر ڈے نوٹیفکیشن یکم مئی