حج 2024 کے بقایاجات حاجیوں کے بینکوں میں منتقل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج 2024کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقایاجات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بینکوں میں منتقل کردی ہیں۔
اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے حج 2024کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کو بقایاجات کی مد میں رقوم ان کے متعلقہ بینکوں میں منتقل کردی ہیں۔
منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے بتایا کہ وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قومی اسمبلی کے فلور پر بتایا تھا کہ حج 2024کے حاجیوں کی مختلف کیٹگریزکے اخراجات کی بچت کی مد میں 4ارب 75کروڑ روپے کی رقم واپس کی جائے گی ، وزیر مذہبی امور کے اس اعلان کے تناظر میں وزارت مذہبی امور نے بڑی جانفشانی سے ایک فارمولابنایا جس کے تحت مختلف کیٹگریز میں کم سے کم 20ہزار روپے سے لے کرایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم تمام قومی بینکوں کو بھجوا دی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز یونائیٹڈ بنک کی طرف سے وزارت مذہبی امور کو بتایا گیا کہ انہوں نے 7 ہزارحاجیوں کی رقوم ان کے اکاﺅنٹس میں ٹرانسفر کردی گئی ہیں ، اسی طرح دیگر بینکوں نے بھی یہ عمل شروع کردیاہے ، توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں حج 2024کے حاجیوں کو ریفنڈ کی رقوم کی ادائیگی مکمل کرلی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔