انجینئرز کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انجینئرز کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت شروع کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام نے بریفنگ میں کہا کہ انجینئرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تربیت شروع کر دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 5 ہزار انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹریننگ میں شرکت کی، اس سال مزید 10 ہزار انجینئرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی تربیت دی جائے گی۔پی ای سی حکام نے مزید بتایا کہ انجینئرنگ کونسل کی جانب سے گرین بلڈنگ کوڈز تیار کیے گئے ہیں، جس سے توانائی کی بچت، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی، موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق میٹیریل تیار ہو رہا ہے، حکومتِ پاکستان کو لو کاسٹ ہاؤسنگ منصوبہ تیار کر کے دیا ہے، گلیات کے لیے بھی کم کاسٹ منصوبہ تیار کر کے دیا ہے۔
چیئرمین کمیٹی کامل علی آغا نے ہدایت کی کہ کم لاگت والے گھروں پر عام شہریوں کو آگاہی دی جائے۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حکام نے بتایا کہ انجینئرز کو گریجویشن کے دن ہی لائسنس دینے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، انجینئرنگ کونسل کی جانب سے گریجویٹ ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ پی ای سی کی جانب سے تربیت ملنے کے بعد بڑی تعداد میں انجینئرز کو انڈسٹری میں ملازمت ملی ہے، انجینئرنگ کونسل نے 850 فائنل ایئر پروجیکٹس کو فنڈ کیا، انجینئرنگ کونسل نے تعمیراتی تنازعات کے لیے آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کا نظام شروع کیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ ایک ماہ میں اس سے متعلق رپورٹ تیار کر کے دیں، جامع رپورٹ آئے گی تو کابینہ تک بات پہنچائیں گے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انجینئرنگ کونسل کی تربیت حکام نے
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ دہشت گرد مختلف تخریبی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد ان عناصر کو مارا گیا جب کہ ان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی کا مقصد علاقے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنا اور شہریوں کو محفوظ بنانا تھا۔ خضدار اور اس کے گردونواح میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ہدف بنا کر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کی فورسز ملک کے کسی بھی حصے میں دشمن کے منصوبے کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے فورسز نے جس پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا وہ لائق ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔