ڈمپر اور ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کے الزام میں آفاق احمد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی پولیس نے آفاق احمد کو ڈیفنس میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔
واضح رہے کہ شال 2025 کے ابتدائی 41 دنوں میں 100 سے زائد شہری ٹریفک حادثات میں اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں، دو روز قبل آفاق احمد نے پریس کانفرنس کر کے منگل کی صبح تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ دن کے اوقات میں جب پابندی ہے اُس ٹائم ہیوی ٹریفک شہر میں نظر نہیں آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر ہیوی ٹریفک نظر آئے تو پھر وہ چلنے کے قابل نہیں رہنا چاہیے۔ اس بیان کے بعد آج صبح کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے دن کے اوقات میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کو روکا اور مال بردار ٹرالوں سمیت تقریبا 7 گاڑیوں کو نذر آتش کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا فاق احمد
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او محمد علی نیازی نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جس کے قبضے سے اسلحہ، 6 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔