سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز
مظفر آباد: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کرتے ہوئے انہیں انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 2023 میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کے لیے نااہل قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہو گئی تھی۔ تاہم، انہوں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی نااہلی کے خلاف اپیل کو نمٹا دیا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس پر عائد پابندی ختم ہو گئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
فائل فوٹوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مری سے اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے، سابق وزیراعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔
اہلخانہ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔