وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر پیغام
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم نواز نے انتہا پسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر انتہا پسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے، سر زمینِ پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندانہ نظریات اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو برداشت، محبت اور یکجہتی پر قائم ہو، محفوظ، ترقی یافتہ اور پرامن پنجاب بنائیں گے جو دنیا کے لیے امن کی مثال بنے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔