تحریک انصاف سے برطرفی کا معاملہ، شیر افضل مروت کیا کہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بقول میڈیا رپورٹس پارٹی رہنماؤں کو شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے وی نیوز نے بدھ کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنماؤں اور شیر افضل مروت سے گفتگو کرکے معاملے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔
شیر افضل مروت نےنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت اپنے آبائی حلقے لکی مروت میں موجود ہیں اور ان کو پارٹی سے نکال دیے جانے کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی کے کسی رہنما نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنماؤں اور پارٹی چیئرمین سے گزارش کریں گے کہ وہ واضح کریں کہ آیا عمران خان نے ایسی کوئی ہدایت جاری کی بھی ہے یا نہیں۔
’عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے شیر افضل مروت کے حوالے سے کچھ بات کی تو تھی، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان سے بدھ کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے سینیٹر علی ظفر نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کی اور بیرسٹر گوہر کی آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں دیگر سیاسی امور تو زیر بحث آئے تاہم شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایت ان کے سامنے نہیں دی گئی۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ البتہ شیر افضل مرمت کے حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے ساتھ عمران خان کی کوئی گفتگو ہو تو رہی تھی۔
بیرسٹر گوہر کیا کہتے ہیں؟
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کا انہیں علم نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے عمران خان سے ایسی کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کوئی بھی ہدایت آتی ہے تو اس پر فوری عمل کیا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:جرمنی کا ویزا اپلائی کرنے والے پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل میں شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر کو پارٹی سے کرنے والے حوالے سے کہا کہ
پڑھیں:
جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔