سلمان اور رضوان کی سنچریاں، پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی( سپورٹس ڈیسک)سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 262 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 352 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔ ہینرک کلاسین 87، میتھیو بریٹزکی 83 اور ٹیمبا باووما 82 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
کائل ویریانے نے 32 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ساڑھے تین سو کے ہندسے کے پار پہنچایا۔
انکے علاوہ ٹونی ڈی زورزی نے 22 اور کوربن بوش نے 15 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے خوشدل شاہ کے علاوہ تمام بولرز نے 6 سے زائد اوسط سے رنز دیے۔ تاہم اس کے باوجود شاہین آفریدی دو جبکہ نسیم شاہ اور خوشدل شاہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستان کی فائنل الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔
پاکستان ٹیم میں کامران غلام کی جگہ سعود شکیل کو جبکہ حارث رؤف کی جگہ پر محمد حسنین کو ٹیم کو شامل کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں‘ سلمان اکرم راجہ
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بچوں کو نہ صحت کی سہولت میسر ہیں اور نہ معیاری تعلیم کی، سندھ کے عوام پر وہ حکمران مسلط کیے گئے ہیں جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
حیدرآباد میں پی ٹی آئی رہنما محسن گھمن کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کی محکومیت کو قبول نہیں کرتے اور جھوٹ سے سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کا دن پاکستانی قوم کی سیاسی شعور کا مظہر تھا جب عوام نے حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا فیصلہ دیا لیکن اس دن عوامی مینڈیٹ کو مسترد کر کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ بعض قوتیں تحریکِ انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔