کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی اور لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کے منصوبے کا پی سی ون پلان تیار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کے بڑے منصوبے کے لیے منظوری پلاننگ کمیشن دے گا، منصوبے کو پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس میں پیش کرکے منظوری لی جائے گی، جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے پر ابتدائی طور 5 سے 6 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم پرانا ہوچکا، دونوں ایئرپورٹس پر پروازیں کنٹرول کرنے کے لیے جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگانے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد اور نیو گوادر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر جدید ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم لگائے جا چکے ہیں، نئے سسٹم لگانے کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، یہ عوام کا مطالبہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ای چالان سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیورز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔
یاد رہے کہ سندھ حکومت نے شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر ای چالان سسٹم کا نفاذ کیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں کے گھر چالان پہنچ چکے ہیں۔ عوام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ سسٹم بند کرنے اور پہلے خستہ حال سڑکوں کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu