قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد میں 1988ء سے قائم گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ بزنس اینڈ کمرشل کالج مسائل کا گڑھ بن کے رہ گیا کالج میں اساتذہ اسٹاپ اور فرنیچر کی کمی ادارے کی اپنی بلڈنگ نہ ہونا کے ساتھ ساتھ دیگر مسائیل کی وجہ سے شاگرد اور کالج اسٹاپ سخت پریشان کالج کی دیکھ بھال اور اس کی مالکی نہ ہونے کے باعث شاگردوں کا مستقبل داؤپر پریس کلب قاضی احمد کی ٹیم وزٹ کے لئے کالج پہنچی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل سرشاہنواز اور انڑ داخلہ انچارج بشیرخاصیلی نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایاکہ یہ ادارا 1988میں قائم ہواتھا جس میں سی آئی ٹی اورڈی آئی ٹی کے کورس فرسٹ ائرکامرس میں شاگردوں کو ڈپلومہ آئی ٹی سمیت شارٹ ہینڈ انگریزی اور سندھی میں کرانے کے ساتھ 6 ماہ کا pit Cit کے کورس بھی کرائے جاتے ہیں لیکن افسوس کہ اس ادارے کو اپنی کو ئی بلڈنگ نہ ہونے کے باعث ایجوکیشن کے مڈل اسکول کے تین کمروں میں کلاسزچلارہے ہیں جوکہ پریشانی کاسبب بناہوا ہے بارہا یاددہانیوں کے باوجود بلڈنگ کامسئلہ جو کا توں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنے شاگردوں کو صرف دواستاد پڑھا رہے ہیں ادارے کو اسٹاف کے ساتھ اساتذہ اور اسپیشل طورپرکامرس اور کمپیوٹر کے اساتذہ کی ضرورت ہے تاکہ شاگردوں کی تعلیم میں بہتر یآسکے ۔ علاقے کے منتخب نمائندوں اورمعزز کو اس ادارے کی مالکی کرنی چاہیے، شاگردوں کامستقبل سنورسکے اور کالج کی بجلی بھی جلد بحال کی جائے جو9ماہ سے کٹی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
  • قاضی احمد: بے امنی میں اضافہ سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی ریلی
  • پاک فوج کی کوششوں سے گوادر میں جدید ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • کے ایم سی ٹیم نے اورنگی ٹائون میں5ایکٹر کمرشل زمین کوکامیابی سے دوبار قبضے میں لیکرسیل کردیاہے
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات، حکام بے پروا
  • دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق